بختاور بھٹو نے اپنے نومولود بیٹے کا نام مرحوم ماموں اور دادا کے نام پر رکھ دیا

بختاور بھٹو اور ان کے شوہر نے اپنے نومولود بچے کا نام اپنے مرحوم دادا اور ماموں کے نام سے رکھا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے بتایا کہ انہوں نے اپنے نومولود بیٹے کا نام اپنے مرحوم ماموں اور دادا کے نام پر رکھ دیا ہے۔

بختاور بھٹو نے ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس پر ایک بچہ لکڑی کے گھوڑے پر سوار تلوار لئے بیٹھا ہے، اور ساتھ شادیانے بھی بجائے جارہے ہیں، جب کہ تصویر پر میر حاکم کا نام تحریر ہے۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو کے دادا اور آصف علی زرداری کے والد کا نام حاکم زرداری تھا، جب کہ بختاور بھٹو کے ماموں اور بے نظیر بھٹو کے بھائی اپنے نام کے ساتھ میر لکھا کرتے تھے، جب کہ بختاور بھٹو کے شوہر کا نام محمود چوہدری ہے، اس لئے بچے کا نام میر حاکم محمود چوہدری رکھا گیا ہے، بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش رواں ماہ 11 اکتوبر کو ہوئی تھی جس کی تصدیق خود بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کی تھی۔

Comments are closed.