بکری کے دودھ سے بخار کا علاج

0
56

بکری کا دودھ بخار کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہے اگر تیز بخار ہو تو بکری کا دودھ ہاتھ پاؤں اور سر پر ملنے سے بخار فوراً اتر جائے گا اس کے علاوہ بخار تیز ہو تو چار رومال لے کر ہاتھوں اور پیروں کو قایک ہی وقت میں پانچ منٹ بعد بخار ہلکا ہو جائے گا

دودھ میں عرق لیموں ملا کر صبح و شام چہرے پر ملنے سے چہرہ خوبصورت نکل آتا ہے اگر چہرے پر کیل مہاسے نکل آئیں تو ایک اونس گلیسرین لے کر اس میں دو عدد لیموں نچوڑ لیں اور چیہرے پر روزانہ ملیں باقاعدہ استعمال سے داغ دھبے دور ہو جائیں گے

اگر کہنی پر میل جم جائے تو لیموں کاٹ کر اس کے آدھے حصے میں کہنی رکھ کر لیموں کو گھمائیں تمام میل بالکل صاف ہو جائے گی

اگر کان میں پانی چلا جائے تو پیاز کے عرق کے چار قطرے کان میں ڈال دینے سے درد نہیں ہو گا

مکھیوں کو بھگانے کے لئے پودینہ لگادیں یا پودینے کے چند پتے ادھر ادھر پھیلا دیں اس سے مکھیاں نہیں آئیں گی

گرمی میں اگر گوشت رکھنا ہو تو اسے سرکے اور پانی سے تر کئے ہوئے کپڑوں میں لپیٹ کر رکھ دیں گوشت کافی دیر تک خراب نہیں ہوگا

Leave a reply