اسلام آباد، مری اور گلیات سمیت بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی.
محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی کر دی، طویل خشک موسم کے بعد مغربی لہر بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں میں داخل ہو چکی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے جمعرات تک کوئٹہ، ژوب، برخان، زیارت، نوکنڈی اور دلبدین میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، پشین، گوادر، تربت، پنجگور، قلات، مانسہرہ ، ایبٹ آباد، مردان، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، وزیرستان، کوہاٹ میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی ہے۔ بدھ اور جمعرات کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اسلام آباد میں 25 مختلف مقامات پر عارضی حفاظتی چیک پوسٹس قائم
بینظیر بھٹو نے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجھد کی. وفاقی وزیر شازیہ مری
آئی ایم ایف کے کچھ مطالبات عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں،وفاقی وزیر احسن اقبال
الیکشن کمیشن نے 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول منسوخ کردیا
اسلام آباد، مری، گلیات، خطہ پوٹھوار، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور میں بھی بادل برسیں گے۔ بالائی علاقوں میں بارش کے باعث دھند کی شدت میں کمی کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت میں 5 سے 7ڈگری سینٹی گریڈ کمی آئے گی۔ تاہم کچھ لوگوں نے اسے اچھی جبکہ بعض علاقوں کے رہائیشیوں نے بری خبر کہا کیونکہ ان کے مطابق بعض اوقات بارشوں کے سبب راستے بند ہوجاتے ہیں لیکن کسان طبقہ کیلئے یہ خبر اچھی ہے کیونکہ اب فصل پانی مانگ رہا ہے اور انہوں نے اپنے فصلوں کو پانی دینا ہے.