بلدیاتی الیکشن، پشاور سے 14 پریذائیڈنگ افسر لاپتہ
پاکستان پیپلزپارٹی نے پشاور سے لاپتہ 14 پریذائیڈنگ افسروں کا معاملہ الیکشن کمیشن میں اٹھا دیا
پیپلزپارٹی کے مرکزی الیکشن سیل نے پشاور کے لاپتہ پولنگ افسروں سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کو مراسلہ لکھا ہے ،پیپلزپارٹی نے میئر پشاور کے انتخابات کے نتائج مرتب کرنے کے حوالے سے غیرمعمولی تاخیر کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کر دیا، ، پاکستان پیپلزپارٹی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن پتہ کرے کہ پشاور کے پولنگ اسٹینشنز سے ایک دن بعد بھی 14 پریذائیڈنگ افسر ابھی تک آر او آفس کیوں نہیں پہنچے؟ پشاور جیسے بڑے شہر کے انتخابی نتائج اگلے دن تک مرتب نہ ہونا ایک بڑا سوالیہ نشان ہے،پشاور کے 14 پریذائیڈنگ افسروں کو زمین نگل گئی کہ آسمان کھاگیا؟ الیکشن کمیشن نوٹس لے،کہیں ایسا تو نہیں کہ لاپتہ پریذائیڈنگ افسروں کے ذریعے انتخابی نتائج میں تبدیلی کی جارہی ہے،
پاکستان پیپلزپارٹی نے پشاور سے لاپتہ پریذائیڈنگ افسروں کا معاملہ الیکشن کمیشن میں اٹھادیا
پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی الیکشن سیل کا پشاور کے لاپتہ پولنگ افسروں سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کو مراسلہ pic.twitter.com/PdW9hv2PO2
— Pakistan Peoples Party – PPP (@PPP_Org) December 20, 2021
پاکستان پیپلزپارٹی کی راہنما سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا ہے کہ ہم اس وقت پشاور میں آر او آفس کے باہر موجود ہیں اور ہمیں آر او آفس میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا، ریٹرننگ افسر کے دفتر میں امیدوار اور امیدوار کے نمائندوں کی موجودگی کے بغیر نتائج مرتب کئے جارہے ہیں، امیدوار اور امیدواروں کی موجودگی کے بغیر نتائج مرتب کرنا غیرقانونی ہے،پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی کوشش کررہی ہے، الیکشن کمیشن نوٹس لے ،
ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا
ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟
فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟
طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار
ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا
200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
شادی کے جھانسے میں آ کر تعلق قائم کر لیا، اب بلیک میل کیا جا رہا،سٹیج اداکارہ