بلدیاتی آرڈیننس،حکومت و اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹی قائم

0
42
punjab assambly

بلدیاتی آرڈیننس،حکومت و اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹی قائم

لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کی پنجاب اسمبلی سے منظوری کامعاملہ اسپیکر چودھری پرویز الہٰی نے حکومت اور اپوزیشن پر مشتمل 23 رکنی کمیٹی قائم کردی

اسمبلی سیکریٹریٹ نے کمیٹی کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ،کمیٹی میں تحریک انصاف ،مسلم لیگ ن ،مسلم لیگ ق ،پیپلزپارٹی کے ارکان شامل ہیں کمیٹی کا پہلا اجلاس آج پنجاب اسمبلی میں طلب کرلیا گیا قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی آرڈیننس کا جائزہ لیاجائے گا اپوزیشن بل کے حوالے سے اپنی تجاویز اجلاس میں پیش کرے گی

دوسری جانب لاہور کی ایک کروڑ 38 ہزار 827 آبادی کے لیے502 نیبر ہوڈ کونسلز بنائی جارہی ہیں نیبر ہوڈ کونسل کی آبادی 20 ہزار نفوس پر مشتمل ہوگی،نیبرکونسل کا الیکشن سنگل بیلٹ پیپر کے زریعے ہوگا ،نیبر ہوڈ کونسل کا ہاؤس بارہ ارکان پر مشتمل ہوگا،چئیرمین، وائس چیئرمین، پانچ جنرل کونسلرز، دو خواتین، ایک لیبر کونسلر، ایک یوتھ کونسلر اور ایک اقلیتی کونسلر نیبر ہوڈ کونسل کے ہاوس کا حصہ ہوگا ،جماعتی بنیادوں پر الیکشن کے باعث پورا پینل ہی الیکشن میں حصہ لے سکے گا قبل ازیں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 لاہور میں 274 یونین کونسلز بنائی گئیں تھی

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،نئے بلدیاتی ایکٹ کے تحت اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے نظام کا جائزہ لیا گیا ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ نئے بلدیاتی ایکٹ کی منظوری دے چکی ہے۔نیا بلدیاتی نظام صوبے کے عوام کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنائے گا۔نئے بلدیاتی نظام کو مشاورت کے ساتھ حتمی شکل دی گئی ہے۔نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔نچلی سطح پر اختیارات کو حقیقی معنوں میں منتقل کر کے عوام کو بااختیار بنائیں گے۔پہلی بار براہ راست انتخابات کرائے جائیں گے۔نئے بلدیاتی نظام سے مقامی سطح پر ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔تحریک انصا ف کی حکومت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار بااختیار لوکل گورنمنٹس قائم ہوں گی۔

خیال رہے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پربراہ راست ہوں گے ، جس میں میٹروپولٹین کےمیئرز،ڈسٹرکٹ میئرزکوبراہ راست عوام منتخب کریں گے۔ پنجاب میں11میٹروپولٹین کارپوریشنز جبکہ لاہورمیں صرف میٹرپولٹین کارپوریشن ہوگی ، اس کے علاوہ گجرات اورسیالکوٹ کو میٹروپولٹین کارپوریشن کا درجہ حاصل ہوگا۔دوسری طرف حکومتی جماعت نے پنجاب بھر میں اپنے مضبوط امیدواروں کی تلاش شروع کردی ہے ، جس کے بعد یہ یہ خیال ظآہر کیا جارہا ہےکہ حکومت ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات کا میدان مار لے گی

بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی

پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

عمران خان چھکا لگانے کے لئے تیار،مبشر لقمان کے سیاسی تبدیلیوں بارے اہم انکشافات

الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، انتخابات کے لیے شیڈول جاری کرنے کا حکم

پنجاب کے وزیراعلیٰ بزدارہی رہیں گے،وزیراعظم کی اراکین اسمبلی کو بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کی ہدایت

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

الیکشن کمیشن میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، تقرریاں و تبادلوں کا سلسلہ جاری

بلدیاتی الیکشن اس برس نہیں بلکہ کب کروائیں گے؟ پنجاب نے الیکشن کمیشن میں دی تجویز

Leave a reply