بلدیاتی الیکشن، پشاور سمیت میئر کی تین سیٹوں میں جے یو آئی آگے
بلدیاتی الیکشن کے نتایج کا سلسلہ جاری ہے، خیبر پختونخواہ میں ہونے والے میئرالیکشنز میں پشاور،بنوں اور کوہاٹ میں جے یوآئی آگے ہے، جے یو آئی کے پی میں تبدیلی لے کر آ گئی ہے، پشاور کی سٹی میئرشپ کے لئے جے یو آئی کے امیدوار زبیرعلی آگے اورتحریک انصاف کے رضوان بنگش دوسرے نمبر ہر ہیں
اب تک 237 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی ف کے زبیر علی 24ہزار 80 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں ۔ تحریک انصاف کے رضوان بنگش 21ہزار 148 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔بنوں میں بھی سٹی میئر کے الیکشن میں جے یو آئی ف کو برتری حاصل ہے۔ غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق ،جےیو آئی کے امیدوار عرفان اللہ 37 ہزار سے زائد ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں۔ پی ٹی آئی کے اقبال جدون 24ہزار ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہیں۔
کوہاٹ میں سٹی میئر کے الیکشن میں جے یو آئی ف آگے ہیں۔ غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق ، جے یو آئی کے امیدوار شیر زمان 19ہزار ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر، آزاد امیدوار شفیع اللہ کا 18ہزار ووٹوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہیں۔
مردان میں سٹی میئر کے انتخاب میں اے این پی کو واضح برتری حاصل ہے۔ غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق ، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار حمایت اللہ 27ہزار سے زائد ووٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ جے یو آئی کے امانت شاہ 18 ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
اب تک کے موصول ہونے والے اٹھائیس ویلج کونسل کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق گیارہ آزادامیدوار ویلج کونسل کی نشستوں پرمنتخب ہوئے ہیں جے یو آئی اور اے این پی کے 6، 6، پی ٹی آئی کے 3، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ (ن) کا ایک، ایک امیدوار ویلج کونسل کی نشست پرکامیاب ہوا ہے۔
چارسدہ تحصیل چیئرمین، 386میں240پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج ،جے یوآئی کے مفتی عبدالروف شاکر 48 ہزار432ووٹ لے کر آگے ،اے این پی کے تیمور خٹک26ہزار231ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر پی ٹی آئی کے حاجی ظفر خان 15ہزار 734ووٹ لے کر تیسرے نمبر پرہیں
مردان تحصیل گڑھی کپورہ مکمل نتیجہ ، اے این پی کے بختاور خان 20244 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، ؛ جے یوآئی کے ملک ایاز 17399 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پررہے، پی ٹی آئی کے امیدوار شاہ فیصل 14000 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے
تحصیل کونسل صوابی کے غیر سرکاری نتائج پی ٹی آئی کے عطااللہ29ہزار363ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے،اے این پی کے محمد اکمل خان 21ہزار50ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے
تحصیل چمکنی چئیرمین نشست کے سرکاری نتائج ، عوامی نیشنل پارٹی کے ارباب محمد عمر 24 ہزار 425 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے، پی ٹی آئی کے نبی گل 20 ہزار 398 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبرپر،جے یوآئی ف کے خالد وقار 16 ہزار 750 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے،
تحصیل کاٹلنگ چیئرمین شپ ، تحصیل کاٹلنگ سے جے یو آئی کے مفتی حماد اللہ یوسفزئی 30474 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے، اے این پی کے فضل الرحمان 18186 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے
ہری پورتحصیل غازی میں ن لیگ کے قاسم شاہ 18 ہزار 355 ووٹ لےکرکامیاب ہو گئے، آزاد امیدوارخیام اسلام 12 ہزار 416 ووٹ لے سکے ،تحصیل میئرکرک،پی ٹی آئی امیدوارعظمت خٹک 23 ہزار 512 لے کرکامیاب ہو گئے، عوامی نیشنل پارٹی کےعبدالرحمان 9870 ووٹ لے کردوسرے نمبرپر رہے،تحصیل شبقدر،جےیوآئی کےحمزہ آصف 33 ہزار 244 ووٹ لے کرکامیاب ہو گئے، پی ٹی آئی کے شاہد اللہ 14 ہزار 416 ووٹ لے کردوسرے نمبرپر رہے،تحصیل جہانگیرہ،پی ٹی آئی امیدوارکامران رزاق 32 ہزار 124 ووٹ لے کرکامیاب ہو گئے، پیپلزپارٹی کے جمشیدخان 27 ہزار 931 ووٹ لےکردوسرے نمبرپررہے
ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا
ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟
فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟
طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار
ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا
200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
شادی کے جھانسے میں آ کر تعلق قائم کر لیا، اب بلیک میل کیا جا رہا،سٹیج اداکارہ