بلدیاتی اختیارات سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست پر فیصلہ جاری
سندھ میں بلدیاتی اختیارات کی منتقلی سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا
58صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے تحریر کیا سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی درخواست سندھ حکومت کو احکامات دیتے ہوئے نمٹا دی ،سپریم کورٹ نے 26 اکتوبر 2020 کو سندھ میں بلدیاتی اختیارات کی منتقلی کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا ،سپریم کورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ ماسٹر پلان بنانا اور اس پر عمل بلدیاتی حکومتوں کے اختیارات ہیں،بلدیاتی حکومت کے تحت آنے والا کوئی نیا منصوبہ صوبائی حکومت شروع نہیں کر سکتی،سندھ حکومت بااختیار بلدیاتی ادارے قائم کرنے کی پابند ہے، آئین کے تحت بلدیاتی حکومت کےمالی، انتظامی اور سیاسی اختیارات یقینی بنائے جائیں،سندھ حکومت مقامی حکومتوں کیساتھ ہم آہنگی اور اچھا ورکنگ ریلیشن رکھنے کی پابند ہے،سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کی شق 74 اور 75 کالعدم قرار دی جاتی ہیں،
عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ایکٹ، کے ڈی اے قوانین آئین کے مطابق ڈھالنے کا حکم دے دیا،ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قوانین بھی آئین کے مطابق تبدیل کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے حکم دیا کہ لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی، واٹر بورڈ قانون میں بھی ضروری تبدیلیاں کی جائیں،سیہون ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور لاڑکانہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قوانین میں بھی ضروری ترامیم کی ہدایت عدالت نے دیں اور کہا کہ قوانین کی شقوں میں تبدیلی کی جائے جہاں صوبائی اور مقامی حکومتوں کے اختیارات میں تضاد ہے،
قبل ازیں سپریم کورٹ نے سندھ میں بلدیاتی اختیارات سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست خارج کردی ،فیصلہ چیف جسٹس گلزاراحمد نےپڑھ کرسنایا، فیصلے میں کہا گیاکہ آرٹیکل 140 اے کے تحت لوکل گورنمنٹ کا قیام عمل میں آتا ہے، لوکل گورنمنٹ اختیارات کے تحت مقامی حکومتوں کے پاس بلدیاتی اختیارات ہیں، صوبائی حکومت مقامی حکومتوں سے ملکر ہم آہنگی کے ساتھ کام کرے،
بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی
پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی
بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی
اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی
عدالت نے بلدیاتی ایکٹ کے سیکشن 74 اور 75 اے کو کالعدم قرار دے دیا،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ بلدیاتی حکومت کے تحت آنے والے منصوبے صوبائی حکومت شروع نہیں کر سکتی مقامی حکومتوں کے مالی اور انتظامی اختیارات کو سامنے رکھا جائےمنصوبے پر عمل در آمد کرنا مقامی حکومت کا کام ہے،سندھ حکومت بااختیار بلدیاتی ادارے قائم کرنے کی پابند ہے،آئین کے تحت بلدیاتی حکومت کو مالی، انتظامی اور سیاسی اختیارات یقینی بنائے جائیں، سندھ حکومت تمام قوانین کی آرٹیکل 140 اے سے ہم آہنگی یقینی بنائے،
عمران خان چھکا لگانے کے لئے تیار،مبشر لقمان کے سیاسی تبدیلیوں بارے اہم انکشافات
الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، انتخابات کے لیے شیڈول جاری کرنے کا حکم
پنجاب کے وزیراعلیٰ بزدارہی رہیں گے،وزیراعظم کی اراکین اسمبلی کو بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کی ہدایت
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت
طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف
جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا
الیکشن کمیشن میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، تقرریاں و تبادلوں کا سلسلہ جاری