چاغی :تو بھی پاکستان ہے میں بھی پاکستان ہوں ، بلوچستان کے دوردراز علاقوں میں بھی یوم پاکستان منانے والوں نے کمال ہی کردیا ، اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی کے دوردراز علاقے چربان جو کہ افغانستان کی سرحد کے قریب ہے بڑی تعداد میں بلوچ غیرت مندوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر دنیا بھر کی سازشوں کو نہ صرف ناکام بنایا ہے بلکہ یہ پیغام دیا ہے کہ بلوچستان پاکستان ہے اور پاکستان بلوچستان


معتبر ذرائع کے حوالے سے ملنی والی اطلاعات کے مطابق چربان کے علاقے میں چھوٹے بڑے ، جوان بوڑھے سب نے ریلی کا اہتمام کیا . اس ریلی میں چاغی ضلع کی اہم شخصیات نے خطاب کیا اور بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کرنا بند کردے ورنہ یہ غیور بلوچ اپنے کشمیری بھائیوں پر مظالم کا بدلہ لیں تو پھر شکوہ نہ کرنا


چاغی کے اس دوردراز علاقے میں تو یوم پاکستان یوم آزادی منانے والو‌ں نے تو سب کو پیچھے چھوڑ دیا . بلوچ جوان قومی پرچم سے بنے ہوئے لباس پہن کر ٹولیوں کی شکل میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے تھے.چاغی کے اس علاقے میں بچے بھی کسی سےپیچھے نہیں رہے بچوں نے بھی سبز ہلالی پرچم سے بنے ہوئے لباس پہن رکھے تھے ، چھوٹی چھوٹی بلوچ بیٹیوں نے کشمیری بہنوں کے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے آپ اس وقت آزمائش میں ہیں لیکن بہت جلد آپ بھی ہماری طرح یوم پاکستان بھی منائیں گی اور یوم آزادی کشمیر بھی منائیں گی

Shares: