نوشکی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق 9 افراد کی میتیں کوئٹہ روانہ کر دی گئی ہیں
لاشوں کو کوئٹہ سے آبائی علاقوں میں بھجوایا جائے گا،جہاں انکی تدفین کی جائے گی، مارے جانے والے تمام افراد کا تعلق پنجاب سے ہے
نقاب پوش افراد آئے، نو افراد کو اتار ا اور کہا بس کو آگے لے جاؤ، مسافر
نوشکی واقعہ، بس میں سوار مسافر نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا،  نوشکی واقعے کی بس میں سوار دیگر افراد سٹی تھانہ نوشکی میں موجود ہیں،بس میں سوار مسافر سجاد نے واقعی بارے بتاتے ہوئے کہا کہ ہم 15 مرد اور 4 خواتین ایران جا رہے تھے، کوئٹہ سے بس میں سوار ہوئے، بس میں تقریباً 70 افراد سوار تھے، نوشکی کے قریب نقاب پوش بندے گاڑی میں آئے، بس کو روکا، 9 افراد کو بس سے اتارا اور ڈرائیور سے کہا کہ بس کو آگے لے جاؤ، ڈرائیور بس کو آگے تھانے تک لے گیا،ہم لوگ نوشکی تھانے میں موجود ہیں، کچھ مقامی افراد تھے، وہ چلے گئے ہیں،
نوشکی میں قتل ہونے والے شاہزیب کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا اسکے پاس ایران کا ویزہ تھا دیگر مقتولین کے پاس بھی ایران اور عراق کے ویزے تھے یہ سب زیارات کے لئے جا رہے تھے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ نوشکی میں دہشتگرد تنظیم کے ہاتھوں مارے جانے والے مزدوروں کی یہ لاشیں اس ملک کی عدالتیں سے سوال کر رہی ہیں کہ کب تک اس ملک کی عدالتیں ان دہشتگردوں کے لواحقین کے مظلومیت کے ڈارمے دیکھ کر ان دہشتگردوں کو مسنگ پرسن کہہ کر ان دہشتگردوں کو بےعزت بری کر کے مظلوموں کا یوں ہی قتل کرتی رہے گی ؟
https://twitter.com/Dukhtar_E_B/status/1779052921146978322
بلوچستان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، ضلع نوشکی میں نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 11 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں،ڈپٹی کمشنر نوشکی کے مطابق نوشکی کے مقام پر قومی شاہراہ پر ایک بس سے مسلح افراد نے 9 مسافروں کو اغوا کیا اور انہیں قریبی پہاڑوں کی جانب لے گئے، مسافر بس کوئٹہ سےتفتان جارہی تھی پولیس کا کہنا ہے کہ نوشکی سے اغوا کیے جانے والے 9 مسافروں کی لاشیں پہاڑی کے قریب پل کے نیچے سے ملیں، مرنے والوں کا تعلق منڈی بہاؤ الدین،گوجرانوالہ اور وزیرآباد سے ہے،پولیس کے مطابق کسی اغوا کار کو ہلاک یا گرفتار کرنے کی تصدیق نہیں ہوسکی
نوشکی میں شہید ہونے والوں میں سے زیادہ افراد کا تعلق منڈی بہاوالدین سے ہے ،مسلح افراد نے مسافروں کو نوشکی سے تقریبا ایک کلو میٹر دور کوئٹہ نوشکی تفتان این 40 شاہراہ پر بس سے اتارا تھا،مسلح افراد نے بس میں مسافروں کے شناختی کارڈز چیک کئے تھے،مغویوں کی لاشیں کچھ فاصلے پر ایک پُل کے نیچے سے ملیں،ایس ایچ او نوشکی اسد مینگل کا کہنا ہے کہ مسافروں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا،مقتولین کو جسم کے مختلف حصوں میں گولیاں ماری گئیں
نوشکی، بس واقعہ میں جاںبحق افراد کے نام
1 ساجد عمران ولد محمد عارف ساکن منڈی بہاوالدین
واسق فاروق ولد محمد فاروق رانا ساکن وزیر آباد
مزمل حسین ولد محمد علی ساکن منڈی بہاوالدین
مظہر اقبال ولد محمد اشرف ساکن منڈی بہاوالدین
محمد ابوبکر ولد محمد اسلم ساکن منڈی بہاوالدین
محمد قاسم ولد محمد اعظم ساکن منڈی بہاوالدین
7 جاوید شہزاد ولد محمد ارشد ساکن افضل پور
تنزیل ولد جاوید ناصر منڈی بہاوالدین
رانا شاہ زیب ولد عبدالحمید ساکن گجرانوالہ
نوشکی میں قومی شاہراہ پر گاڑی پر فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 2 افرادجاں بحق اور 3 زخمی ہوئے ہیں،ڈی سی نوشکی نے بتایا کہ ایک جاں بحق شخص رکن صوبائی اسمبلی کا رشتے دارہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے نوشکی میں فائرنگ سے 11 افرادکے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، معصوم افراد پر حملوں میں ملوث دہشت گردوں کا پیچھا کریں گے، دہشت گردی کے واقعات کا مقصد بلوچستان کے امن کوسبوتاژ کرنا ہے۔
نوشکی واقعہ،وزیراعظم کا اظہار افسوس،قرار واقعی سزا دی جائے گی،وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے میں قومی شاہراہ 40 پر بس مسافروں کے اغواء کے بعد قتل کے اندوہناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے وزیراعظم  نے اس لرزہ خیز واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رنج کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج
شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا
خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاںبنتی ہیں زیادہ شکار
حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام
سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی
زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا
دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج
خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار
بلوچستان میں خونریزی کرنے والے بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں، بلاول
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نوشکی بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت  کی ہے اور ہدایت کی ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان معصوم انسانوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔بلاول زرداری نے  نوشکی میں قتل ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار  کیا اور کہا کہ بیگناہ اور معصوم انسانوں کے قاتلوں کو عبرت ناک سزا ملے گی، بلوچستان میں خونریزی کرنے والے بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں،
بے رحمی سے  بھارتی پراکسیوں کا صفایا کیا جائے۔ جان اچکزئی
سابق نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ نوشکی میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کے بعد بہت ہو گیا۔ مندرجہ ذیل اقدامات فوری طور پر کیے جائیں۔ 1. دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مکمل آپریشن کے لیے بلوچستان کو فوج کے حوالے کیا جائے۔ 2. BYC اور مہرنگ بلوچ پر پابندی لگائی جائے اور ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے جو انہیں پروپیگنڈے کے لیے جگہ دیتے ہیں۔ 3. دہشت گردوں کو تیزی سے پھانسی دینے کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں اور دیگر تمام دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو پھانسی دی جائے جو عام عدالتوں میں ٹرائل کے منتظر ہوں۔ 4. لاپتہ افراد اور "ناراض بلوچ” کی تمام باتوں اور نعروں پر پابندی عائد کی جائے۔ 5. ڈرون کی مدد سے سمارٹ کائینیٹک آپریشنز شروع کیے جائیں۔ 6. ایران اور افغانستان میں ان کی پناہ گاہیں ہمیشہ کے لیے تباہ کر دی جائیں۔ 7. بے رحمی سے ان بھارتی پراکسیوں کا صفایا کیا جائے۔
وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کاکہنا ہے کہ بلوجستان کے ضلع نوشکی میں دہشتگردی کا واقعہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ بے گناہ اور معصوم افراد کی جانیں لینا کسی طور انسانیت نہیں۔ سانحہ نوشکی ملک میں صوبائی منافرت پھیلانے کی گھناؤنی سازش ہے۔ ایسے ملک دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا۔ اللہ تعالیٰ جانبحق افراد کی مغفرت فرمائے، آمین۔ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔








