بلوچستان کے طبی عملے کی مدد کے لئے پاک فوج میدان میں، ڈاکٹرز فرنٹ لائن کے سپاہی ہیں، آرمی چیف

0
48

بلوچستان کے طبی عملے کی مدد کے لئے پاک فوج میدان میں، ڈاکٹرز فرنٹ لائن کے سپاہی ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر بلوچستان کے میڈیکل سٹاف کیلئے کورونا کے حفاظتی لباس سمیت ضروری سامان بھجوا دیا گیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے طبی عملے کیلئے ضروری سامان روانہ کر دیا گیا جو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر بھجوایا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف فرنٹ لائن سپاہی ہیں،مشکل کی اس گھڑی میں سب کو صبر کا مظاہرہ اور ثابت قدم رہنا ہو گا، ترقی یافتہ ممالک کو بھی اس وبا سے نمٹنے میں مشکلات درپیش ہیں، حکومت پاکستان تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرایسوسی ایشن، نرسز اور پیرامیڈیکس سٹاف کے زیر اہتمام کوروناوائرس کی حفاظتی کٹس اور دیگر سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی مظاہرین نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے متعدد ڈاکٹروں کو حراست میں لے لیا۔ اس موقع پر ڈاکٹروں پر تشدد بھی کیا گیا تھا

ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے چند گھنٹے بعد گرفتار ڈاکٹروں کی رہائی کااعلان کردیاجبکہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر رحیم نے کہا کہ کوئی ڈاکٹر رہا نہیں ہوا اور ہم مطالبات تسلیم ہونے تک تھانوں سے نہیں نکلیں گے ۔ 150 سے زائد ڈاکٹرشہر کے 3تھانوں میں بند ہیں.

Leave a reply