وفاقی حکومت کی نئی کاوش: پاکستانی اسکولوں میں جانوروں کی فلاح و بہبود کا کورس کرایا جائے گا

0
37

پاکستانی اسکولوں میں جانوروں کی فلاح و بہبود کا کورس کرایا جائے گا

وفاقی حکومت کی جانب سے ملکی تاریخ میں پہلی بار اسکولوں میں جانوروں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے کورس متعارف کروایا جارہا ہے، ابتداً یہ کورس صرف اسلام آباد کے طلبہ کو پڑھایا جائے گا۔ جانوروں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے مذکورہ کورس جانوروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا جو بچوں کو سکھائے گا کہ جانور رکھنا باعث تفریح نہیں بلکہ یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے۔
مزید یہ پڑھیں: ہمیں تونمک کی ایک چٹکی نہیں ملی،پتہ نہیں کہ عمران خان کے لائے گئے امدادی سامان کے 20 ٹرکوں کاسامان کہاں گیا ؟۔ سیلاب متاثرین
پہاڑی سلسلوں سے پاکستان میں داخل ہونیوالے افغان باشندے گرفتار
وزیراعظم کے اسٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی نے توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کورس اسلام آباد کے تمام اسکولوں میں متعارف کرایا جائے گا۔ انہوں نے جیو ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس خصوصی کورس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بچے ہمدردی کا مظاہرہ کریں اور جانوروں کے ساتھ انسانی رویہ اختیار کریں تاکہ وہ بہتر شہری بن سکیں۔

سلمان صوفی کا کہنا ہے کہ مذکورہ کورس اسلام میں جانوروں کے حقوق اور دنیا بھر میں جانوروں کی دیکھ بھال اور ان کی صحت کو یقینی بنانے کے طریقوں کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کورس میں بچوں کو پالتو جانور اور پاکستان میں پائے جانے والے جانور اور غیر ملکی جانوروں کے بارے میں بتایا جائے گا اور یہ بھی بتایا جائے گا کہ غیر ملکی جانوروں کو ان کے آبائی ممالک سے دور رکھنا کس طرح نقصان دہ ہے۔ یہ کورس ممکنہ طور پر اکتوبر کے آخر تک اسلام آباد کے تمام اسکولوں میں متعارف کروا دیا جائے گا۔

Comments are closed.