سیلاب کے باعث بلوچستان میں دو لاکھ ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں تباہ

شمالی بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں-

باغی ٹی وی : صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارش اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والےحادثات میں مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے، بلوچستان میں یکم جون سےاب تک جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 256 ہوگئی۔

ملک بھر میں بارشوں اورسیلاب سے مزید 27 افراد جاں بحق

پی ڈی ایم اے کے مطابق جاںبحق ہونے والوں میں 121 مرد، 62 خواتین اور 73 بچے شامل ہیں، سب سے زیادہ 27 ہلاکتیں کوئٹہ، 21 لسبیلہ اور 17 پشین میں ہوئیں، جبکہ صوبے میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 166 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلابی ریلوں اور بارشوں سے مجموعی طور پر بلوچستان میں 61 ہزار718 مکانات کو نقصان پہنچا اور 1 لاکھ 45 ہزار 936 سے زائد مال مویشی سیلابی ریلوں کی نذرہوگئے ہیں اب تک مجموعی طور پر دو لاکھ ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

رابطہ سڑکیں، پل بہہ جانے سے راستے بند ہیں، نصیرآباد، جعفرآباد اور صحبت پور کےعلاقوں میں سیلابی پانی جمع ہے، متاثرین ادویات، خوراک اور صاف پانی کی شدید قلت سے پریشان ہیں۔

سیلاب کے سبب سندھ اور بلوچستان میں مسافر ٹرین سروس بھی معطل ہے پاکستان ریلوے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیلاب کے سبب سندھ اور بلوچستان میں مسافر ٹرینیں چلانا ممکن نہیں۔

ترجمان ریلوے کے مطابق اس وقت روہڑی، ٹنڈوآدم سیکشن پرکئی مقامات پر پانی جمع ہے، مسافر ٹرینوں کی بحالی میں مزید تین سے چار دن لگ سکتےہیں مسافر ٹرینوں کی بحالی مرحلہ وارہوگی، کنٹرولڈ اسپیڈ پرمال بردار ٹرینیں بحال کردی گئیں۔

ڈی جی خان میں 63 ارب تو دور 63 روپے بھی نہیں لگائے گئے،مبشر لقمان نے اصلیت بتا دی

Comments are closed.