حکومت نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کردی، کیا باقی ممالک میں بھی ایسا ہے؟
حکومت پاکستان نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابقی پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 235 روپے 98 پیسے ہو گئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت دو روپے 99 پیسے کے اضافے کے بعد 247 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے۔
ائٹ ڈیزل آئل 9 روپے 79 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔اس کی نئی قیمت 201 روپے 54 پیسے ہو گئی ہے۔
سینئر صحافی حامد میر نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ: مفتاح صاحب! آدھے سے زیادہ پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اس مشکل وقت میں آپ جو کر رہے ہیں یہ ناقابل فراموش ہے.
مفتاح صاحب آدھے سے زیادہ پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اس مشکل وقت میں آپ جو کر رہے ہیں یہ ناقابل فراموش ہے pic.twitter.com/7IcnD2BPHL
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) September 1, 2022
دنیا کے باقی ممالک میں پٹرولیم قیمتیں کیا ہیں اس حواکے سے بھی آپ کو مختلف ممالک میں پٹرولیم قیمتوں کا بتاتے ہیں.
ایران میں ایک لیٹر پیٹرول 12 روپے میں مل رہا ہے جبکہ شام میں پیٹرول فی لیٹر 260 روپے میں دستیاب ہے۔ ملائیشیا میں فی لیٹر پیٹرول 101 روپے میں فروخت ہورہا ہے، گیس اور تیل سے مالامال قطر میں بھی یہ قیمت 128 فی لیٹرروپے تک پہنچ چکی ہے۔ سعودی عرب میں ایک لیٹر پیٹرول 138 روپے میں فروخت ہورہا ہے، دبئی سمیت عرب امارات میں یہ قیمت 237روپے تک پہنچ چکی ہے۔
افغانستان میں پیٹرول کی قیمت 221 روپے کے قریب ہے ورلڈ سپر پاور امریکا میں یہ قیمت 240 روپے فی لیٹر ہے، بنگلا دیش میں 304 روپے فی لیٹر پیٹرول فروخت ہوتا ہے ،،، چین میں پیٹرول کی قیمت 285 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ جبکہ بھارت میں ایک لیٹر پیٹرول 289 روپے میں فروخت ہورہا ہے، نیوزی لینڈ میں پیٹرول 380 روپے فی لیٹر خریدا جاتا ہے، برطانیہ میں پیٹرول کی قیمت455 روپے ہوچکی ہے، دنیا میں سب سے مہنگا پیٹرول اس وقت ہانگ کانگ میں دستیاب ہے جہاں پیٹرول 662 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔