بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو ریاست سنجیدگی سے نہیں لے رہی ایوب کھوسہ

0
72

معروف اداکار ایوب کھوسہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں پیش آنے والے سانحات پر سرد مہری شرم کی بات ہے کوئٹہ میں بم دھماکوں کا سلسلہ ایک سرکس میں تبدیل ہوچکا ہے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کو ریاست سنجیدگی سے نہیں لے رہی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکار ایوب کھوسہ نے کہا کہ میرے صوبے کا لہو ہمیشہ فروخت کے لئے تیار رہتا ہے کیوںکہ کوئٹہ ایک ایسا لطیفہ ہے جو اب مضحکہ خیز نہیں ہے

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اعلی حکام کوبھی سمجھنے کی ضرورت ہے یہ شرم کی بات ہے کہ کوئٹہ میں بم دھماکوں کا سلسلہ ایک سرکس میں تبدیل ہوچکا ہے اور اب کوئی بھی بلوچستان میں ہونے والے سانحات کی پرواہ نہیں کرتا ہے

انہوں نے کہا کہ ان جیسے مسائل ہی ہیں جو مقامی لوگوں میں ناراضگی کا احساس پیدا کرتے ہیں بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کو ریاست سنجیدگی سے نہیں لے رہی

تعلیم اور صحت سمیت بہت سے شعبے اس وقت تباہی کا شکار ہیں میرے خیال میں یہ انتہائی اہم وقت ہے کہ ہم اس طرح کے واقعات کا سدباب کریں یا پھر ہار مان لیں

Leave a reply