بلوچستان: کوہلو میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے کیپٹن حیدر عباس شہید،آئی ایس پی آر

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع کوہلو کے قریب ایک ٹھکانے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر، سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا۔

باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جیسے ہی فوجیوں نے علاقے کو گھیرے میں لینا شروع کیا، دہشت گردوں نے ٹھکانے سے فرار ہوتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کیپٹن حیدر عباس نے دہشت گردوں کا تعاقب کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں کو بلوچستان میں امن سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

علاوہ ازیں آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دہشت گرد زخمی ہونے کے باوجود قریبی پہاڑوں میں فرار ہوگئے جن کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب شہید ہونے والے کیپٹن حیدر عباس کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی جس میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے بھی شرکت کی نماز جنازہ میں حاضر سروس افسران، جوانوں، شہید کے لواحقین اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

Comments are closed.