بلوچستان میں ممکنہ دہشت گردی کا خطرہ، لیویز اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ ،ہائی الرٹ جاری

0
46

کوئٹہ: بلوچستان میں ممکنہ دہشت گردی کا خطرہ، لیویز اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں-

باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق قلعہ عبداللہ میں کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر نے الرٹ جاری کیا، جس میں لیویز اہلکاروں کو مشکوک ملکی اور غیر ملکیوں کے حرکات پر نظر رکھنے کی ہدایت گئی ہے۔

سوئی میں دہشتگردوں کا حملہ، سینیٹر سرفراز بگٹی کے کزن سمیت 4 افراد جاں بحق

ڈپٹی کمشنر نے لیویز اہلکاروں کے تمام عملے کو فوری طور پر ڈیوٹی پر بمع اسلحہ حاضری، تھانوں و چوکیوں کی حفاظت اور اپنے ایریاز میں رات کو گشت کرنے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق چمن میں لیویز اہلکار کے قتل اور اداروں کی جانب سے ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت تربت میں اجلاس ہوا، جس میں صوبے کی موجودہ صورت حال اور گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی اجلاس کے شرکا نے دشت میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ریاست کی عمل داری چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، بے گناہ لوگوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے اور ان کے سرپرستوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

کوئٹہ میں کار پر فائرنگ سے4 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ ڈیرہ بگٹی میں سوئی کے علاقے میں دھماکے کے نتیجے میں امن فورس کے 4 رضا کار جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے تھے سینیٹر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سوئی کے نواحی علاقے ٹلی مٹ میں دھماکا ہوا، جس میں امن فورس کے 4 رضا کار شہید اور 8 زخمی ہوئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، کالعدم تنظیم اس حملے میں ملوث ہے، ریاست کب تک معصوم لوگوں پر ایسے حملوں کو برداشت کرتی رہے گی۔

​اسلام آباد ایئرپورٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ملازم منی لانڈرنگ میں سہولت کار نکلا

سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے بھی تربت اور ڈیرہ بگٹی واقعات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبے میں امن و امان کی مخدوش صورت حال قابل مذمت ہے،قیام امن کےلئے ملکی سیکورٹی اداروں نے پیش بہا قربانیاں دی ہیں، ایک دہشت تک سیکورٹی اداروں کی جانب سے دی جانیوالی قربانیوں کے بعد صوبے میں امن قائم ہوا،کسی کو بھی صوبے کے امن کو تہہ بالا کرنے کی اجازت نہیں دینگے وفاقی اور صوبائی حکومت تخریب کاری میں ملوث عناصر کے خلاف موثر کارروائی کرے،سابق وزیر اعلی نواب ثناء اللہ خان زہری نے تربت میں ایف سی اور ڈیرہ بگٹی میں لیویز اہلکاروں کی شہادت پر لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا-

وزیر اعلیٰ سندھ کی دعا منگی کیس کےملزم کے فرار ہونے کے واقعہ پر سخت کاروائی کی…

Leave a reply