بلوچستان میں ہیپاٹائٹس کی سنگین صورتحال کے تدارک کیلئےچھ روزہ انسداد ہیپاٹائٹس مہم کا آغاز

0
66

بلوچستان میں ہیپاٹائٹس ایک سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے جس کے تدارک کیلئے وزیر اعلی پروگرام برائے انسداد ہیپاٹائٹس کے تحت ڈیرہ مراد جمالی میں چھ روزہ مہم کا افتتاح کردیا گیا-

باغی ٹی وی : ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ڈیرہ مراد جمالی میں ہیپاٹائٹس کی ویکسینیشن کی کے حوالے سے افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جہاں کمشنر نصیرآباد ڈویژن عابد سلیم قریشی اور صوبائی کوآرڈینیٹر تدارک ہپاٹاٹٹس ڈاکٹر گل سبین اعظم نے چھ روزہ انسداد ہیپاٹائٹس مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا –

افتتاحی تقریب میں ڈی ایچ او نصیرآباد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی۔ایم ایس ڈاکٹر ایاز جمالی ۔ نیشنل پروگرام کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر منظور احمد ابڑو ۔پی پی ایچ ائی کے ڈی ایس ایم شاہ جہان مینگل ۔ڈاکٹر ارباب قادر بخش بابو محمد اعظم بہرانی سمیت دیگر موجود تھے-

ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی نے بتایاکہ چھ روزہ مہم میں ضلع کی آٹھ یونین کونسلوں اور سٹی ایریا کے لیے محکمہ صحت کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جوکہ گھر گھر جاکر سولہ سال سے زائد 53ہزار لوگوں کی ہیپاٹائٹس بی اور سی کی ویکسینیشن کی جائے گی 35ہزار لوگوں کے لیے پہلی بار مفت ہیپاٹائٹس بی اور سی کی تشخیص کے لئے جدید تشخیصی کٹ استعمال کی جاررہی ہے-

کمشنر نصیرآباد ڈویژن عابد سلیم قریشی اور ڈاکٹر گل سبین اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشحال و صحت مند بلوچستان صوبائی حکومت کا وژن ہے صحت مند انسان معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے بلوچستان میں ہیپاٹائٹس کے علاج معالجے کے ساتھ ساتھ صحت عامہ سے متعلق شعوری آ گاہی کی بھی اشد ضرورت ہے نصیر آباد اسوقت کالے یرقان کے مرض کے حوالے سے ہائی رسک ایریا ہے اس لئےہیپاٹائٹس پروگرام کے ذمہ داران کو اس ہائی رسک ایریا کو فوکس کرکے فوری طور پر اسکریننگ اور مرض میں مبتلا افراد کے علاج پر توجہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے-

Leave a reply