بلوچستان نے سنسنی خیز میچ کے بعد سینٹرل پنجاب کو 3 رنز سے پچھاڑ دیا

باغی ٹی وی : ملتان میں کھیلے جانے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے 12 ویں میچ میں بلوچستان نے سنسنی خیز میچ کے بعد سینٹرل پنجاب کو 3 رنز سے پچھاڑ دیا۔

بلوچستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 168 رنز بنائے، مسلسل دوسرے میچ میں اوپنر امام الحق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 55 گیندوں پر 80سکور بنائے، دیگر کھلاڑیوں میں اویس ضیاء 36، حارث سہیل 23، رنز بنا کر نمایاں رہے، دیگر کوئی بھی کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا۔ احسان عادل نے تین شکار کیے، ظفر گوہر کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔

ہدف کے تعاقب میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم 165 رنز پر ہمت ہار بیٹھی، عبد اللہ شفیق نے ایک مرتبہ پھر شانار کارکردگی دکھائی تاہم ٹیم کی فتح میں کردار ادا نہ کر سکی، ون ڈاؤن بیٹسمین 54 رنز کیساتھ نمایاں رہے، دیگر بیٹسمینوں میں کامران اکمل 25، عابد علی 19، رضوان حسین 22، ظفر گوہر 32 رنز بنا سکے۔ عمر گل نے چار شکار کیے جبکہ یاسر شاہ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ: شاہین اور حفیظ نے خیبرپختونخوا کو فتح دلادی


ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے محمد حفیظ اور فخرزمان کے درمیان 100 رنز کی عمدہ شراکت کی بدولت سندھ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

خیبرپختونخوا نے 184 رنز کا ہدف 6 گیندیں قبل 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ تجربہ کار آلراؤنڈر محمد حفیظ نے 42 گیندوں پر4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ فخر زمان نے بھی 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 61 رنز اسکور کرکے اپنی کھوئی ہوئی فارم واپس حاصل کی۔ دونوں بلے بازوں نے 8 کے انفرادی اسکور پر ان فارم کپتان محمد رضوان کےآؤٹ ہونے کے بعد دوسری وکٹ کے لیے 100 رنز کی شراکت قائم کی۔مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد نے 21 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 40 رنز بناکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا۔

Shares: