بلوچستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں کیپٹن کاشف شہید اور 2 جوان زخمی ہو گئے۔

باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں گچک کے علاقے ٹوبو میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دہشت گردوں کی جانب سے لگائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے باعث کیپٹن کاشف شہید اور 2 جوان زخمی ہو گئے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے جوانوں کو خضدار میں قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس آئی کی ملا عبد الغنی برادر کے ساتھ نمازادا کرتے وائرل تصویر پر بھارت کے اوسان خطا ،…

دوسری جانب شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ بویا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا تھا۔

دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں –

اب کسی سے دشمنی نہیں ہے اشرف غنی، امراللہ صالح اور حمد اللہ محب سمیت سب کے لیے معافی ہے خلیل…

Shares: