اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر،ایک اور بےضابطگی سامنے آ گئی ، قومی خزانے کوکروڑوں کا نقصان

0
44

آڈیٹر جنرل کی جاری رپورٹ میں اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر میں ایک اور بےضابطگی کا انکشاف ہوا ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کے اے ٹی سی ٹاور کے لیے غلط سائٹ کا انتخاب کیا گیا اور غلط سائٹ کے انتخاب پر قومی خزانے کو 2 کروڑ 10 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کنسلٹنس کی ڈیزائن کردہ ائئر ٹریفک کنٹرول ٹاور کی عمارت تعمیر کے مقصد کو پورا نہیں کرتی تھی۔ اے ٹی سی ٹاور کی عمارت سے مرکزی ٹرمینل کے شمال مغرب کی جانب موجود جہاز نظر نہیں آتے جس کی وجہ سے اے ٹی سی کے لیے علیحدہ کنٹریکٹ کے ذریعے ایک اور عمارت تعمیر کی گئی۔

پی آئی اے کی آج کوئی پرواز کابل نہیں جائے گی ترجمان پی آئی اے

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ نئی عمارت کی تعمیر، سامان کی ترسیل اور اضافی تنصیب کے باعث 2 کروڑ 10 لاکھ روپے اضافی خرچ ہوئے جبکہ بد انتظامی اور کمزور اندرونی کنٹرول کے باعث نقصان بھی ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اگست اور ستمبر 2020 میں معاملے کی نشاندہی کی گئی تھی لیکن پراجیکٹ منیجمنٹ نے جواب نہیں دیا لہذا ذمہ داروں کا تعین کر کے نقصان کو پورا کیا جائے۔

واضح رہے کہ 2018 میں شروع کیا گیا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اپنی گنجائش کے اعتبار سے ملک کے بڑے ہوائی اڈوں میں ایک شمار کیا جاتا ہے۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق یہ فضائی مرکز ایک سال میں 90 لاکھ مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کر سکتا ہے۔

مینار پاکستان، عائشہ اکرم کا معاملہ : اداکارہ میرا کا مردوں کو انوکھا مشورہ ،سب…

Leave a reply