بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 176ہو گئی

0
76

بلوچستان میں بارشوں سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات کا سلسلہ جاری ہے، صوبے میں بارش اور سیلاب کے باعث مزید 6افراد لقمہ اجل بن گئے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 176ہوگئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، سیلاب متاثرین کیلئے5 ارب روپےکی منظوری

پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں مزید 6 افراد بارشوں کی نذر ہوگئے، جن میں 5 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔

جاں بحق ہونے والے 176افراد میں 77 مرد، 44 خواتین اور 55 بچے شامل ہیں ،اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئی ہیں ۔بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 75 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں 48 مرد،11 خواتین اور 16 بچے شامل ہیں۔

لاہوراور کراچی پھرپانی پانی ہوگئے:مزید بارشوں کی پیشن گوئی

 

مجموعی طور پر صوبے بھر میں 18 ہزار 87 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا ہے، بارشوں میں 670 کلو میٹر پر مشتمل 6 مختلف شاہراہیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں جبکہ مختلف مقامات پر 16 پل ٹوٹ چکے ہیں۔

بارشوں اور سیلابی صورتحال سے 23 ہزار 13 مال مویشی مارے گئے ہیں تو وہیں مجموعی طور پر 1 لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بهر میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کى تفصيلات جارى کردیں۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں سے 552اموات ہوئیں جبکہ 628افراد زخمی ہوئے جبکہ سیلاب اور بارشوں کے باعث 49ہزار 778مکانات کو نقصان پہنچا۔

اين ڈى ايم اے کے مطابق ملک بھر کے تمام دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

Leave a reply