بنگلہ دیش انڈر16مشکلات کا شکار،دوسری اننگزمیں سکورپورا نہیں ہورہا

راولپنڈی : پاکستان کے دورے پرآئی ہوئی بنگلہ دیش کی انڈر16 کرکٹ ٹیم کو کھیل کے دوسرے دن مشکلات کا سامنا ہے، اطلاعات کےمطابق کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں جاری دوسرے تین روزہ میچ کے دوسرے روز بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم تاحال دوسری اننگز میں 66 رنز کے خسارے کا شکار ہے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوچکا ہے۔

وزیراعظم 3 دن کے اندر استعفیٰ دے دیں ،فضل الرحمن

باغی ٹی وی کے مطابق میچ کے دوسرے روز بنگلہ دیش کے 108 رنز کے جواب میں قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم پہلی اننگز میں 238 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ قومی انڈر 16 ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز ابرار افضل نے 47 رنز بنائے۔ مہمان ٹیم کے ا سپنرز نے 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پہلے بتانا پڑے گا:چندہ، عطیات، خیرات لینے اور دینے والوں کیلئے بڑی خبر

اس سے قبل میزبان ٹیم کی جانب سے عباس علی اور محمد وقاص نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز سے پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو مہمان ٹیم کے اسپنرز نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ شمس السلام نے 5 اور احسن حبیب نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی جانب سے ابرار افضل نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم وہ 3 رنز کی کمی سے اپنی نصف سنچری اسکور نہیں کرسکے۔

عاشق حسین قریشی کی وفات غم دے گئی ، ابتدائی ساتھیوں میں سے تھے ، وزیراعظم

130 رنز کے خسارے سے دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم نے دن کےاختتام پر 1 وکٹ کے نقصان پر 64 رنزبنالیے ہیں۔ کھیل کے آخری روز تنبیر عالم اور نعیم احمد 16،16 کے انفرادی اسکور سے دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کریں گے۔جمرات کے روز آرام کے باعث میچ کے دوسرے روز کا کھیل جمعہ کو کھیلا گیا۔

Comments are closed.