ایک اور کرکٹ ٹیم پاکستان آنے کیلئے تیار ، کون ہے یہ ٹیم ، خبر نے تو خوش کردیا
لاہور : ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے پی سی بی کی کوششیں بار آور ثابت ہونے لگیں سری لنکن ٹیم کے بعد اب بنگلہ دیش خواتین کرکٹ بھی پاکستان سیریز کھیلنے آئیں گی۔
ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کی قومی خواتین ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ بنگالی خواتین ٹیم اکتوبر، نومبر میں لاہور میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش خواتین ٹیم پاکستان ویمن ٹیم کے خلاف 26 اکتوبر سے 4 نومبر تک تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
کرکٹ بورڈ ذرائع کےمطابق سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 28 جبکہ تیسرا 30 اکتوبر کو ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 2 نومبر اور دوسرا 4 نومبر کو ہوگا۔