بنگلہ دیش کیسی ٹیم ہے ، شعیب ملک نے کیا اظہار خیال

بنگلہ دیش کیسی ٹیم ہے ، شعیب ملک نے کیا اظہار خیال

باغی ٹی وی :سابق کپتان شعیب ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا ہے کہ کوشش ہے جو بھی موقع ملے اس سے فائدہ اٹھاوں ۔ورلڈ ٹی ٹونٹی بہت دور ہے کوشش ہے کہ پرفارم کروں ۔بنگلہ دیش کی متوازن ٹیم آرہی ہے ان کا سسٹم بہت بہتر ہوا ہے ۔بابر اعظم نے خود کو منوایا ہے دنیا بھر میں کرکٹرز ان کی تعریف کرتے ہیں ۔ ورلڈکپ میں میری پرفارمنس اتنی اچھی نہیں رہی مگر کوشش کی ہے اچھا پرفارم کروں ۔
بسمہ معروف ورلڈکپ میں پہلی مرتبہ گرین شرٹس کی قیادت کرنے جا رہیں

سینئر جونیئر کوئی بھی ہوایجنڈا صرف پاکستان کے لئے بہترین پرفارم کرنا ہونا چاہئیے ۔کپتان ہویا عام کھلاڑی کوشش ہونی چاہئیے کہ اچھا پرفارم کروں ۔کبھی مایوس نہیں ہوا ہمیشہ مثبت سوچتاہوں ۔ میرے خیال میں مجھےاور محمد حفیظ کو سیںنٹرل کنٹریکٹ نہ دینے کا پی سی بی کا بہترین فیصلہ تھا۔دنیا میں جہاں بھی جاتے ہیں وہاں کھلاڑیوں کو بتاتے ہیں کہ پاکستان میں حالات بہترین ہیں ۔کیریئر کے اس حصے میں ہوں جہاں مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں ۔کافی عرصے سے کہہ رہا تھا کہ 2019 ورلڈکپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لوں گا۔ ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد انٹر نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کہہ رکھا ہے ۔جب ورلڈ ٹی ٹونٹی قریب آئے گا تو حتمی فیصلہ کروں گا۔میں اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہورہاہوں ۔

Comments are closed.