بنی گالا،پی ٹی آئی کارکنوں کا صحافیوں اور کیمرہ مین پر تشدد،ایف آئی آر درج
پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر صحافیوں اور کمیرہ مینوں سے بدتمیزی اور تشدد کرنے والے پی ٹی آٸی کارکنوں کے خلاف ایف آٸی آر درج کر دی گئی.
صحافیوں اور کیمرہ مینوں پر تسد کرنے کی ایف آئی آر تھانہ بنی گاکا میں درج کی گئی ہے،ایف آئی آر میں 506 ت پ اور427 ت پ کی دفعات لگائی گئی ہیں.ایف آئی آر نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین واجد مغل کی مدیت میں درج کی گئی ہے، واجد مغل نے ایف آئی آر میں بتایا کہ بنی گالا پریس کانفرنس کور کرنے کیلئے دفیر کی جانب سے آیا تھا .سینیٹر فیصل چوہدری کے ساتھ پی ٹی آئی کا رکنوں کا جتھہ آیا اور کوریج کے دوران خلل ڈالنے کی کوشش کی انہیں منع کیا تو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پی ٹی آئی کارکنوں نے مجھ پر حملہ کر دیا اور تشدد کا نشانہ بنایا.
ایف ائی آی میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے موقع پر موجود تامم صحافیوں کے ساتھ نازیبا زبان استعمال کی،واجد مغل نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد کی وجہ سے میرا کیمرہ بھی ہاتھ سے گر گیا اور ٹوٹ گیا ،تمام تر واقعی پی ٹی آئی رہنما فیصل چوہدری قریب کھٹر ہو کر دیکھتے رہے. واقعہ کے تمام تر ویڈیو ثبوت موجود ہیں اور یہ واقعہ تمام چینلز پر براہ راست نشر کیا گیا .واجد مغل نے ایف آئی آر کیلئے درخواست میں مزید کہا کہ مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں،اس واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے.
بنی گالا کے باہر پی ٹی آئی کارکن نے کیمرہ مین کو تھپڑ مار دیا
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا کے باہر صحافیوں کے ساتھ بد تمیزی کی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی میڈیا ٹاک کے دوران پی ٹی آئی کے تشدد پسند کارکن نے نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین کو تھپڑ مار دیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے کیمرہ مین حضرات سے دھکم پیل کی اورنا زیبا زبان استعمال کی۔ پی ٹی آئی کارکن نے نجی چینل کا کیمرہ گرا دیا جس سے کیمرے کو نقصان پہنچا.
راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے صحافیوں کے ساتھ بد تمیزی اور تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے. آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی ،جنرل سیکرٹری طارق علی ورک ،فنانس سیکرٹری کاشان اکمل گل اور مجلس عاملہ کے اراکین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے ویڈیو جرنلسٹس واجد،ارسلان بلوچ،مدثر جاوید اور دیگر صحافیوں پر تشدد کیا گیا ہے جس کو کسی طور پر برداشت نہیں کیا جا سکتا ،پی ٹی آئی اپنے کارکنان کی تربیت کرے اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ایسے عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں جو ان کی پارٹی کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ صحافی اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیتے ہیں فرائض کی ادائیگی کے دوران اس طرح کے واقعات کو کسی طور پر برداشت نہیں کیا جا سکتا انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل لائی جائے تاکہ آئندہ کوئی صحافیوں پر تشدد نہ کرے اگر صحافیوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو آر آئی یو جے جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی