بانی ایم کیو ایم کے خلاف ریاست مخالف سرگرمی اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت

بانی ایم کیو ایم کے خلاف ریاست مخالف سرگرمی اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت
اے ٹی سی اسلام آباد میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف ریاست مخالف سرگرمی اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی
عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے باعث کیس کی سماعت 9ستمبر تک ملتوی کردی گئی ایڈیشنل ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے شیخ اعجازاے ٹی سی اسلام آباد میں پیش ہوئے شریک ملزم سید احمد علی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی گئی
برطانوی عدالت نے بانی ایم کیو ایم پر بڑی پابندیاں عائد کر دیں
ایم کیو ایم بانی الطاف حسین لندن میں گرفتار
گرفتاری کے بعد الطاف حسین کے متعلق لندن سے بڑی خبر آ گئی
قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ میں وفاقی حکومت نے جواب جمع کروایا جس میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس وفاقی کابینہ کی منظوری سے کراچی سے اسلام آباد منتقل کیا گیا.وفاقی حکومت کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب پر درخواست گزار نے اعتراضات جمع کرا دییے، درخواست گزار نے اعتراض کیا کہ وفاقی حکومت نے کابینہ کی منظوری کی دستاویزات جواب کےساتھ منسلک نہیں کی.
واضح رہے کہ بانی ایم کیو ایم و دیگر کے خلاف سرفراز مرچنٹ کی شکایت پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزمان پرخدمت خلق فاونڈیشن کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام ہے .ایف آئی اے کی جانب سے ایم کیو ایم کے سینیٹر بابر غور، ڈپٹی میئر کراچی ارشد ووہرہ، خواجہ سہیل، خواجہ ریحان اور سینیٹر احمد علی کو کیس میں شریک ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔