اسلام آباد :باؤجی مرغ پلاو میں مردہ ہوئی مرغیوں کا گوشت استعمال ہونے کا معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر ضلعی انتظامیہ کا باؤجی مرغ پلاو کے خلاف فوری ایکشن ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کورال اسد اللہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ موقع پر پہنچ گے اسسٹنٹ کمشنر کورال نے باؤ جی مرغ پلاو کھنہ برانچ سے گوشت کے نمونے اکھٹے کرتے ہوئے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھیجوا دئیے گئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اسد اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باؤ جی مرغ پلاوکے خلاف سوشل میڈیا پر مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی جسکے بعد ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی خصوصی ہدایت پر کاروائی کی گئی مرغی کے گوشت کے نمونے لیبارٹری بھیج دئیے گئے ہیں جنکی حتمی رپورٹ آنے تک کچھ نہیں کہا جا سکتا جبکہ باؤ جی مرغ پلاو کے سٹاف اور مالکان سے تفتیش کی جارہی ہے اورانکا تمام تر ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے جسکی مدد سے سپلائر تک رسائی حاصل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں بہت جلد حقائق منظر عام پر آ جائیں گے دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر کورال کی طرف سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ابتدائی پیش کی جانے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جھوٹ پر مبنی ہے اسسٹنٹ کمشنر کورال نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ دوران انسپکشن باؤجی مرغ پلاوکے سلاٹر ہاؤس کو چیک کیا گیا جو ویڈیو میں دکھائے جانے والے سلاٹر ہاؤس سے مختلف تھا اسسٹنٹ کمشنر کورال نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بتایا کہ یہ کچیٹ ایریا میں کچھ فیڈ فیکٹری ہے ہم ان سے بھی جانچ پڑتال کررہے ہیں جو اطلاع کے مطابق پنڈی سے ہے جسکے لیے ہم نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ بھی رابطہ کرلیا ہے شبہ ظاہر ہو رہا ہے کہ کسی نے جان بوجھ کر باؤ جی مرغ پلاو کا نام استعمال کرتے ہوئے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے.باؤجی مرغ پلاؤ کے ایم ڈی فہیم رضا بٹ نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ یہ ہمارے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش ہے ہمارے اپنے سلاٹر ہاؤس ہیں جہاں ہم خود صاف ستھرا گوشت بنا کر تیار کرتے ہیں. ہم نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائر ل کرنے والے ذمہ دار کیخلاف سائبر کرائم میں بھی جانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور بہت جلد سب ذمہ داران قانون کے کٹہرے میں ہونگے.

Shares: