سعودی عرب کی وزارت تجارت اور میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام نے بتایا ہے کہ پچھلے دو دنوں کے دوران سوشل میڈیا پر با پردہ خواتین کے ایک کیفے میں داخلے سے روکے جانے کی خبر بے بنیاد ہے۔

جبکہ عرب میڈیا کے مطابق سعودی اخبار’سبق‘ کو بتایا کہ نگرانی پرمامور خفیہ ٹیموں نے اس کیفے کا دورہ کیا اور خفیہ طور پر یہ معلومات لینے کی کوشش کی ہے کہ با حجاب خواتین کو کیفے میں داخلے سے روکا گیا ہے یا نہیں۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مملکت میں کسی کیفے یا ریستوران میں با حجاب خواتین کو داخلے سے نہیں روکا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کریمنل لا ترمیمی ایکٹ 2022 کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیا جائے. درخواست گزار
امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
ہیروئن، احرام میں جذب کرکے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
خیال رہے کہ حالیہ ایام میں سوشل میڈیا پر اس طرح کی افواہیں پھیل رہی تھیں کہ ایک کیفے کی طرف سے با پردہ خواتین کو ان کے حجاب کی وجہ سے داخلے سےروک دیا تھا۔

Shares: