گوادر پورٹ پوری طرح فعال ہے، برآمدات میں کتنا ہوا اضافہ؟ مشیر تجارت نے بتائی اہم باتیں

0
33

وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ پاکستان میں سافٹ ویئر کی برآمدات کے درست اعداد وشمار میسر نہیں ہیں،

وزیراعظم کا ثالثی مشن، شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مختلف اداروں کے اعداد وشمار میں فرق ختم کرنے کے لئے کام کررہے ہیں، وفاقی کابینہ نے ای کامرس پالیسی کی منظوری دے دی ہے، سرمایہ کاروں کو بتایا ہے کہ گوادر پورٹ مکمل طور پر فعال ہے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران برآمدات 5.5 ارب ڈالر رہی ہیں، چاول کی برآمدات میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے، حکومت مخالف احتجاج سے تجارتی سرگرمیوں پر اثر نہیں پڑے گا۔ ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز کی برآمدات کے اعداد و شمار میں شامل ہونے چاہئیں، حکومت مختلف اداروں کے اعداد وشمار میں فرق کو ختم کرنے کے لئے کام کر رہی ہے،

مہاتیر محمد نے بھارت سے تجارت کے متعلق اہم اعلان کر دیا

بھارتی وزیر دفاع کی ہرزہ سرائی پر دیا ترجمان وزارت خارجہ نے منہ توڑ جواب

انہوں نے کہا کہ اس سال برآمدات کے حوالے سے ادارہ شماریات پاکستان(پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس) اور سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار میں ایک ارب سے زیادہ کا فرق تھا۔ شماریات بیورو کے اعدادوشمارمیں ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی برآمدات کو شمار نہیں کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سافٹ ویئر کی برآمدات کے درست اعداد وشمار میسر نہیں ہیں، ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی برآمدات کے اعدادوشمار کی معلومات نہیں ہیں۔ مشیر تجارت نے کہا کہ گوادر کومکمل آپریشنل نہ کرنے کے حوالے سے چینی سرمایہ کاروں کے تحفظات کو دور کرنے کے لئے کام کیا، اب سرمایہ کاروں کو بتایا ہے کہ گوادر پورٹ پوری طرح فعال ہے،

Leave a reply