برطانوی فضائی کمپنی کے پائلٹس کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، لاکھوں مسافر متاثر

0
40

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی فضائی کمپنی کی طرف سے تنخواہیں نہ بڑھانے پر پائلٹس کی طرف سے ہڑتال کی گئی ہے جس وجہ سے لاکھوں مسافر متاثر ہیں
اس معاملے پر لندن کے وزیر اعظم بورس جانسن کو بھی معاملے میں مداخلت کرنا پڑی ہے اور انہوں نے امید ظاہرکی ہے کہ معاملے کو عنقریب بات چیت سے سلجھا لیا جائے گا.برطانیہ کی فضائی کمپنی برٹش ایئر ویز کے پائلٹس کی دو روزہ ہڑتال کے باعث پیر کو پہلے دن 1700 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ہوا بازوں کی تنظیم برٹش ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن نے پیر اور منگل کو ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ پائلٹس تنخواہ میں اضافے کے ساتھ کمپنی کے منافع میں حصے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ برطانیہ کے سول ایوی ایشن کے ادارے نے برٹش ایئرویز کو احکامات دیے ہیں کہ وہ مسافروں کے لیے متبادل انتظامات کرے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برٹش ایئرویز کے دنیا بھر میں موجود 4300 پائلٹس نے تنخواہ کے تنازع پر ہڑتال کی ہے ، پروازیں منسوخ ہونے سے 3 لاکھ سے زائد افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، یہ ہڑتال جو کل سے شروع ہوئی تھی آج بھی جاری ہے .اس ہڑتال سے برطانوی وزیر اعظم کی مشکلات میں اضاہ ہو رہا ہے جو کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے پہلے ہی مشکالات میں‌ گھرے ہوئے ہیں.

Leave a reply