برطانیہ: مسلمان خاتون کا نقاب کھینچ کر بالوں سے گھسیٹنے پر عدالت نے عیسائی انتہا پسند خاتون کو 20 ماہ قید کی سزا سنادی

0
51

لندن : مسلمان خاتون کا حجاب کھینچنے اور تشدد کرنے پر برطانوی خاتون کو جیل کی سزا ، اطلاعات کے مطابق بریڈفورڈ کی 21 سالہ خاتون ایلی برنس نے دو مسلمان خواتین پر اس وقت حملہ کردیا تھا جب وہ کسی دوکان سے خریدوفروخت کررہی تھیں، اس انگریز خاتون نے ایک مسلمان خاتون کا حجاب بھی کھینچ کے اتار دیا تھا

برطانوی میڈیا کے مطابق ان مسلمان خواتین کو زدوکوب بھی کیا گیا تھا ، مسلمان خاتون کو بالوں سے پکڑکر گھسیٹا بھی گیا ، جس کے بعد یہ معاملہ پولیس تک پہنچا پولیس نے اس انگریز خاتون پر مقدمہ درج کردیا ،اس مقدمے کا فیصلہ 5 ماہ بعد سنایا گیا ہے ،

پراسکیوٹر گلز برج کا کہنا ہے کہ یہ ایک تکلیف دہ واقعہ تھا جس پر عدالت نے سماعت کرتے ہوئے مجرمہ کو 20 ماہ کی قید کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا ہے تاکہ آئندہ کوئی ایسی غلطی نہ کرے ، اس کیس کا فیصلہ بریڈ فورڈ کی عدالت نے سنایا ہے،

Leave a reply