بھارتی پنجابی گلوکارہ باربی مان اور اور گلوکار سدھو موسے والا نے اپنا نیا گانا ’اج کل وے‘ جاری کردیا-
باغی ٹی وی : بھارتی پنجابی گلوکارہ باربی مان اور اور گلوکار سدھو موسے والا نے اپنا نیا گانا ’اج کل وے‘ جاری کردیا- سدھو موسے والا نے اپنے یو ٹیوب چینل میں دو روز قبل یہ گانا اپ لوڈ کیا اس گانے کو لوگوں کی طرف سے بھر پور پذیرائی ملی-
اس گانے کی مقبولیت اور لوگوں میں پسندیدگی اور کامیابی کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ گانا سوشل میدیا پر ٹرینڈنگ میں ہے اور اسےدو روز کے مختصر وقت میں اب تک
62 لاکھ 80 ہزار اور 4 سو 6 سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے-
اس گانے کے لیرکس اور لمپوز سدھو موسے والا نے کیا ہے جبکہ اس کو گایا بھی سدھو موسے والا ور باربی مان نے ہے جبکہ میوزک پریت ہنڈال نے ترتیب دیا ہے-
سدھو موسے والا اس سے پہلے بھی کافی گانے ریلیز کر چکے ہیں جن کو مداحوں نے خوب پسند کیا تھا اور ان گانوں کو بھی بے حد مقبولیت ملی تھی ان گانوں میں ڈئیر ماما، سیم بیف، سوہنے لگدے، سھکا اور دیگر شامل ہیں-
جبکہ باربی مان کے گائے گئے سپر ہٹ گانوں میں میریاں سہیلیاں ، اکھیاں اور پچھلا ریکارڈ سمیت دیگر شامل ہیں
مداحوں نے گانے کی بھر پور تعریفیں کرتے ہوئے گانے کیا کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا-














