میرپور: عمران خان مخلص،سچا اورامانت دارلیڈر،آزادکشمیرکےشہریوں کوبھرپوراعتماد،بیرسٹرسلطان الیکشن جیت گئے ،اطلاعات کے مطابق غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود نے حلقہ این اے 3 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں فتح حاصل کر لی ہے۔
دنیا سن لے!اسلام کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیاں کسی صورت قابل قبول نہیں، وزیراعظم…
ریٹرنگ آفیسر محمد ادریس بھٹی کے مطابق کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 59 ہزار 494 ہے جن میں 32490 مرد اور 27004 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ضمنی انتخاب کیلئے 119 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے تھے جن میں سے 61 انتہائی حساس اور 50 حساس قرار دیے گئے۔
حلقہ ایل اے 3 میرپور میں تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود اور مسلم لیگ (ن) کے چوہدری صہیب سعید کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا۔
ٹھٹھہ کی تاریخی مسجدکی بجلی کئی روز سے منقطع، وضو کا پانی نایاب
ذرائع کے مطابق تمام 119 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود 17 ہزار 617 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صہیب سعید 14 ہزار 819 ووٹ لے سکے۔
ضمنی الیکشن کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔ پولنگ سٹیشنز پر تقریباً 2700 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔الیکشن پرامن ہوااورلوگوں نے آزادانہ طورپراپنے ووٹ کا استعمال کیا
مسلم لیگ ن اسلام آباد کا نائب صدرشیخ داود”شاہین کیمسٹ”کا مالک
بیرسٹر سلطان کی کامیابی کے بعد تحریک انصاف کی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نشستوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔ انتخابات سے قبل آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے میرپور ضمنی انتخابات پر حکم امتناعی جاری کر دیا تھا جس پر سپریم کورٹ آف آزاد کشمیر نے نوٹس لیتے ہوئے انتخابات مقررہ تاریخ پر کرانے کا حکم جاری کیا۔میرپور ایل اے تین کا انتخابی حلقہ مسلم لیگ نواز کے سابق وزیر چودھری سعید کو عدالت کی جانب سے نا اہل قرار دیے جانے کے بعد خالی ہوا تھا۔