کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کے پیش نظر ملک بھر میں گذشتہ ماہ سے لاک ڈاؤن نافذہے جس کی وجہ سے مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ پریشان ہے کاروباری زندگی معطل ہو گئی ہے ایسے میں رمضان المبارک کے مقدس اور بابرکت مہینے کا بھی آ غاز ہو چکا ہے معروف شخصیات سمیت مختلف ادارے اور عوام اپنی مدد آپ کے تحت مستحق لوگوں کو راشن اور افطاری کا سامان مہیا کر رہے ہیں
باغی ٹی وی : رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی افطاریوں کا سلسہ جاری ہو جاتا ہے مختلف ادارے اور معروف شخصیات غریبوں اور مستحق لوگوں کے لئے افطاری کا انتظام کرتی ہیں اسی طرح تیمیہ ویلفئیر ٹرسٹ بھی اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے
تیمیہ ویلفئیر ٹرسٹ روزانہ 300 سے زائد افراد کو افطاری کا سامان مہیا کر رہی ہے اس افطار گفٹ میں ایک عدد شوارمہ ایک عدد میٹھے پانی کی بوتل اور چند کھجوریں شامل ہیں
تیمیہ ویلفئیر ٹرسٹ نے لوگوں کوبھی اس کار خیر میں حصہ لینے کی دعوت دی اور کہا کہ برکتیں بانٹنے اور اجر سمیٹنے میں ہمارا ساتھ دیں انہوں نے فون نمبرز اور اکاؤنٹ نمبر بھی شئیر کیا جس سے رابطی کر کے یا بینک کے ذریعے اس نیکی کے کام میں حصہ ڈال سکتے ہیں ٹرسٹ نے افطار گفٹ پیک کی قیمت بھی بتائی جو 120 روپے فی پیک ہے