لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برسے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
باغی ٹی وی :باغوں کے شہر لاہور میں صبح سویرے کالی گھٹائیں چھا گئیں جس کے بعد کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس سے گرمی اور حبس میں کمی آ گئی۔ موسم بھی سہانا ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز بارش کا امکان ہے، جموں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36، سری نگر 29 اور لیہہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا ۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، مشرقی بلوچستان، زیریں سندھ کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔








