بارشوں کا طاقتور سسٹم ملک میں اثرانداز ہونا شروع

بلوچستان میں کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا ہے
0
168

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، بارشوں کا طاقتور سسٹم ملک میں اثرانداز ہونا شروع ہو گیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں داخل ہونے والے مغربی ہواوں کے سلسلے نے بھرپور انداز میں اثرانداز ہونا شروع کر دیا ہے جس کے بعد ملک کے کئی علاقوں میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے، ملک میں داخل ہونے والے مغربی ہواوں کے سلسلے کی وجہ سے بلوچستان اور سندھ کے کئی علاقے بارش اور ژالہ باری کی زد میں ہیں، بلوچستان کے کئی اضلاع موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی زد میں ہیں، جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے جنوب مشرقی سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

گورودواروں کی دیکھ بھال پر متروکہ وقف املاک بورڈ حکام کے شکرگزار ہیں،بھارتی سکھ

گزشتہ روز کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا مختلف علاقوں میں رات کو بھی گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق ائیرپورٹ پر 24 گھنٹوں کے دوران 5.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اسی کے ساتھ ائیرپورٹ پر نومبر میں 24 گھنٹے میں ہونے والی بارش کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، اس سے قبل نومبر 2014 میں 4.6 ملی میٹر بارش کا ریکارڈ ہوئی تھی-

سندھ کے اندرونی علاقوں ٹھٹھہ، حیدرآباد، ٹنڈوالہیار اور دادو میں بھی بارش کے بعد موسم ٹھنڈا ہوگیا، ملک بھر میں سب سے زیادہ بارش پسنی، بلوچستان میں 94 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ تربت میں 7 ملی میٹر، پنجگور میں 5 اور کراچی میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

بنوں میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا،کراچی بڑٰی تباہی سے بچ گیا

Leave a reply