برطانیہ کا ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ
برطانیہ نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے عزم کااعادہ کیاہے۔ یہ یقین دہانی پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنرکرسچن ٹرنرنے وفاقی وزیراقتصادی امورسردارایازصادق سے ملاقات میں کی ہے۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری اقتصادی امورکاظم نیاز، ایڈیشنل سیکرٹری حمیر کریم اور ایف سی ڈی اورجو موئیر بھی موجودتھے۔
وزیر اقتصادی امور نے برطانوی ہائی کمشنر کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور کہاکہ برطانیہ پاکستان کے سب سے بڑے دو طرفہ شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کی وجہ جانی اورمالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ دوسروں کو خریدوفروخت کا طعنہ دینے والے طارق جمیل، عمران خان بارے چپ کیوں؟
عمران خان کیخلاف فیصلہ آنے ہر احتجاج کی ہدایت:پرویز خٹک کی آڈیو
پاکستان نے روس سے تیل خریدنے کے کام پر آغاز کر دیا: وزیر خزانہ
انہوں نے وفاقی وزیر کو برطانیہ کی حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی سیلاب سے متعلق امداد کے بارے میں بتایا اور کہا کہ برطانیہ ماحولیاتی بحالی بارے عزم میں پاکستان کے ساتھ مدد کرے گا۔ وفاقی وزیرنے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امدادپربرطانیہ کے ہائی کمشنر کا شکریہ اداکیا۔ جبکہ برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں، اور پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں.
واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی ہائی کمیشنر کے ساتھ ملاقات میں پاکستانی حکام نے کہا تھا کہ؛ پاکستان برطانیہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔پاکستان افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنی مخلصانہ کاوشیں بروئے کار لا رہا ہے۔ بین الافغان مذاکرات کا نتیجہ خیز ہونا، افغان امن عمل کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ناگزیر ہے۔