برطانیہ نے 30 مملک کے شہریوں کے لیے انتہائی قدم اٹھالیا
باغی ٹی وی : برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن آفیشل سے میٹنگ کر کے ایک اہم قدم اٹھانے جارہے ہیں. برطانیہ میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کرونا کیس کیوجہ سے اب ملک میں داخل ہونے والے تیس ممالک کے شہریوں کو قرنطینہ کیا جائے گا. ان تیس ممالک میں افریقی ، جنوبی امریکا کے ممالک سمیت یورپ کے ممالک بھی شامل ہیں. ان شہریوں کو دس دن کے لیے ہوٹل میں بطور قرنطینہ گزارنا ہوں گے .
ان ممالک میں میں پرتگال ، کینیا، ایتھوپیا ، نائجیریا ، یو اے ای سمیت دیگر ممالک شامل ہیں . برطانیہ میں کووڈ 19 کی وجہ سے ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔پچھلے سات دن سے، مرنے والوں کی تعداد کی اوسط، روزانہ ایک ہزار سےزیادہ ہوگئی ہے۔
وزیراعظم بورس جانسن نے کہاکہ وہ سرکاری کارروائیوں کیلئےپوری طرح ذمہ داری لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو کچھ وہ کرسکتے تھے، اُنہوں نے صحیح معنوں میں کیاہے۔اُنہوں نے کہاکہ ہرایک جان کے ضائع ہونے پر اُنہیں گہرا افسوس ہے۔
برطانیہ میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 162 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔برطانیہ ایسا پانچواں ملک ہے جہاں ایک لاکھ سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں۔اس سےپہلے امریکہ، برازیل، بھارت اور میکسیکو کا نمبر ہے۔اسکول بند ہیں اور ان کا کام کاج آن لائن چل رہا ہے،جس سے طلبہ اور اُن کے کام کرنے والے والدین کی زندگی کے معمولات میں رکاوٹ آئی ہے۔ صرف لازمی اشیاء کی دکانیں کھلی ہوئی ہیں۔انگلینڈ میں اپنے گھروں سے باہر لوگوں کے ملنے جلنے پرپابندی ہے۔البتہ یہ لوگ محض دو کی تعداد میں ورزش کیلئےجاسکتے ہیں۔