برطانوی عوام کورونا سے اس حد تک خوف زدہ ہیں کہ گھروں سے باہر نکلنے پر تیار نہیں

0
50

برطانوی عوام کورونا سے اس حد تک خوف زدہ ہیں کہ گھروں سے باہر نکلنے پر تیار نہیں۔

باغی ٹی وی : بطانوی عوام کرونا سے کس قدر ڈری ہوئی ہے کہ ایک نجی فرم کے سروے کے مطابق اگر باہر نکلنا محفوظ ہو گیا تو بھی 61 فیصد برطانوی شہری گھر سے باہر نہیں نکلیں گے۔

سروے کے مطابق 67 فیصد لوگوں نے کہا کہ وبا پر قابو پانے کے باوجود وہ عوامی مقامات پر نہیں جائیں گے۔61 فیصد شہریوں نے کہا کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں گے نہ ریسٹورنٹس میں جائیں گے جبکہ 48 فیصد شہری اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے خوفزدہ نظر آئے۔ اس کے علاوہ 35 فیصد ایسے شہری تھے جو اپنی ملازمت پر بھی جانے کو تیار نہیں۔

سروے کے مطابق دنیا بھر میں برطانوی شہریوں نے کورونا کو زیادہ سنجیدگی سے لیا اور گھروں میں رہنے کے حکومتی پیغام پر سختی سے عمل کیا.
واضح رہےکہ اسپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 453 افراد کی اموات کے بعد اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 24 ہزار543 ہوگئی اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 323 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 27 ہزار 967 ہو گئیں۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 5 ہزار سے زائد ہے۔

فرانس میں بھی کورونا نے مزید 427 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 300 سے زائد ہو گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار 400 سے بڑھ گئی ہے جب کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
ایران میں ہلاکتیں 6 ہزار جب کہ کینیڈا میں اموات کی تعداد 3 ہزار سے اوپر چلی گئی۔

Leave a reply