برطانوی کمپنیوں نے باہر کتنا پیسہ پہنچایا سٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کردیے
باغی ٹی وی : جاری مالی سال کے دوران پاکستان میں کام کرنے والی برطانوی کمپنیوں کی طرف سے منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں 123.1 ملین ڈالر اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح امریکی کمپنیوں کی جانب سے بھی 49.7 ملین ڈالر کے زیادہ منافع جات بیرون ملک بھجوائے گئے ہیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے کام کرنے والی برطانوی کمپنیوں نے 362.3 ملین ڈالر کے منافع جات بیرون ملک بھجوائے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا فروری 20-20219 کے دوران اس مد میں 239.2 ملین ڈالر بیرون ملک منتقل کئے گئے تھے۔
اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران پاکستان میں کام کرنے والی برطانوی کمپنیوں کی جانب سے منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں 123.1 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادھر ماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی ارب ڈالر کا بانڈ جاری کیا تھا، اس میں کامیابی ہوئی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کریں گے،بھارت سے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کریں گے، ڈیزل کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر کمی کی جائے گی،پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے کمی کا فیصلہ کیا ہے، ہم نے اسٹیٹ بینک کو خود مختار کیا ہے، ہماری کرنسی اپنے زور پر کھڑی ہے، اس میں ڈالر نہیں جھونک رہے،
چینی کی قیمت پاکستان سےکم ہونے پر انڈیا سے چینی درآمد کا فیصلہ کیا ہے، چھوٹی صنعتوں کیلئے بھارت سے کاٹن کی درآمد جون کے آخر تک کیلئے کھولیں گے، بھارت سے کاٹن کی تجارت بھی کھولیں گے ہمارے فیصلوں کی بنیاد پاکستان اورعوام کی فلاح ہوگی،کبھی کبھی حکومت کو سخت فیصلے بھی کرنے پڑتے ہیں،نجی شعبےکوبھارت سے5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمدکرنے کی اجازت دی