بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔ شعیب اکمل ہاشمی
ملتان ۔ 29 جولائی (اے پی پی)چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن ضلع ملتان مخدوم شعیب اکمل ہاشمی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔ چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن ضلع ملتان کاچارج سنبھالنے کے بعد شعیب اکمل ہاشمی نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی ملکی ترقی میں اہم کردارادا کررہے ہیں ۔ انہوں نے ملکی معیشت کومستحکم کرنے میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہا ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت ان کودرپیش مسائل کوحل کرنے میں کوشاں ہے ۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے کہاکہ وہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں ان سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان کی شکایات کو بروقت متعلقہ اداروں کو ارسال کردی جائیں گی ۔ شعیب اکمل ہاشمی نے کہاکہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکومت کو اپنی تجاویز پیش کرتے رہیں گے ۔