عمران خان کو سزا سنانے کے بعد جج محمد بشیر کی ایک بار پھر چھٹی کی درخواست

0
156
bashir

توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایک بار پھر چھٹی کی درخؤاست دے دی

جج محمد بشیر نے چھٹی کی درخواست میں کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ تک چھٹی دی جائے، صحت صحیح نہیں اسلئے چھٹی دی جائے اور درخؤاست منظور کی جائے،جج محمد بشیر نے چند دن قبل بھی چھٹی کی درخؤاست دے دی تھی تاہم بعدمیں انہوں نے واپس لے لی تھی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ کیس کی سماعت کی اور انہیں سزا سنائی، القادر ٹرسٹ کیس کی بھی وہی سماعت کر رہے ہیں، توقع ہے کہ انہیں اس کیس کا فیصلہ سنانے کے بعد ہی چھٹی ملے گی،

جج محمد بشیر ایک اور توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت بھی کر رہے ہیں جو سابق وزیراعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف اور سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف ہے۔ یہی جج آصف زرداری کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کے کیس اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایک نیب کیس کی سماعت بھی کر رہے ہیں۔

20؍ جنوری کو جج بشیر نے خرابی صحت کو وجہ بتاتے ہوئے 14؍ مارچ کو اپنی ریٹائرمنٹ تک طبی چھٹی کی درخواست دی تھی جو منظور نہیں کی گئی تھی جس کے بعد جج محمد بشیر نے درخواست واپس لے لی تھی،

جج بشیر 2012ء سے احتساب عدالت میں کام کر رہے ہیں، 2018 میں انہوں نے ایوین فیلڈ کیس میں نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کو سزا سنائی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ سال 29 نومبر 2023 کو فیصلے کو ختم کر دیا تھا، جج محمد بشیر 11 سال سے نیب عدالت میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کی مدت ملازمت میں سابق وزرائے اعظم نواز شریف نے 2018 اور عمران خان نے 2021 میں توسیع کی تھی۔ دونوں وزرائے اعظم کو اسی جج نے سزا سنائی جسے دو مرتبہ اپنے اپنے دور میں متعلقہ وزیراعظم نے عہدے میں توسیع دی،جج احتساب عدالت محمد بشیر خود 14 مارچ کو عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے

واضح رہے کہ ‏توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال کی سزا سنا دی گئی.احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائی،توشہ خانہ کیس میں عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کو 787 ملین جرمانہ بھی کیا،عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عوامی عہدے کیلئے10 سال کیلئے نااہل کردیا.عدالت نے بشری بی بی کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا.جس وقت فیصلہ سنایا گیا بشریٰ بی بی عدالت میں موجود نہیں تھی،

قبل ازیں گزشتہ روز سائفر کیس کی خصوصی عدالت نے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید با مشقت کی سزا سنادی،خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنائی۔

سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان

سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

Leave a reply