شجاع آباد بستی ملوک روڈ پر سیوریج نظام ناکام ہونے کے باعث گندا پانی روڈ پر جمع ہونے لگا اہل علاقہ مختلف وبائی امراض میں مبتلا ہونے لگے سکول کالج جانے والے طلباءوطالبات اور نمازی حضرات کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے

سیوریج کا گندا پانی جمع ہونے کے باعث علاقہ مکین پریشان دکھائی دینے لگے اہل علاقہ کی وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ایم این اے خان ابراہیم خان کمشنر ملتان اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سے بستی ملوک روڈ پر کھڑے سیوریج کے پانی کی نکاسی کے لیے جلد از جلد روڈ کی تعمیر کرانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اہلیان علاقہ مختلف امراض میں مبتلا ہونے سے بچ سکیںتفصیلات کے مطابقشجاع آباد بستی ملوک روڈ سیوریج کے پانی

اور گندگی میں ڈوب گیا اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر بلدیہ اپنے دفاتر میں میٹنگز تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ بلدیاتی نظام کا بوریا بستر خود تبدیلی سرکار ہی لپیٹ چکی ہے وزیر اعلی پنجاب اور کمشنر ملتان کو سب اوکے کی رپورٹ پیش کی جاتی ہے جبکہ حقیقی صورتحال انتہائی تعفن زدہ ہے تحصیل انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے علاقہ مکین تعفن زدہ ماحول میں رہنے پر مجبور ہیں بستی ملوک روڈ پر کھڑے سیوریج کے پانی کی وجہ سے اہل علاقہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں

شہریوں نے انتظامیہ کو متعدد مرتبہ صفائی کی درخواستیں دیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ بستی ملوک روڈ کی طرف توجہ دے گندا پانی نکلوا کر شہریوں کےلیے بستی ملوک روڈ کی سڑک تعمیر کرائی جائے شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ایم این اے خان ابراہیم خان سے اپیل کی ہے کہ انہیں بستی ملوک روڈ پر موجود گندگی سے نجات دلائی جائے اور روڈ کی تعمیر جلد ازجلد کرائی جائے

Shares: