بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )بستی ملوک کے قریبی علاقہ چکنمبر 369ڈبلیو بی کے رہائشی شوکت علی ولد واحد بخش ریٹائر فوجی نے بتایا کہ میرا بیٹا اللہ بچایا عرف محمد علی بعمر21سال جو کہ سرگودھا فیکٹری میں کام کرتا تھا پچھلے ماہ سے لاپتہ ہے کچھ دن قبل مجھے ایک نمبر سے کال آئی کہ آپ کا بیٹا ہمارے پاس ہے 5لاکھ روپے دے کر اپنے بیٹے کو لے جاو بصورت دیگر ہم اسے قتل کر دے گے میں غریب آدمی ہوں ایک ہاتھ سے بھی معذور ہوں میرا اللہ کے بعد واحد سہارا میرا بیٹے ہے پولیس تھانہ صدر دنیا پور کو واقع کی اطلاع کی پولیس نے نمبر ٹریس کیا جو کہ جہانگیر نامی شخص کوڈ ادوکے نام پر رجسٹرڈ ہے ایک ماہ سے زائد عرصہ بیت چکا ہے پولیس نے نہ ہی مقدمہ درج کیا اور نہ میرے بیٹے کی تلاش میں کوئی پیش رفت ہوئی اسی دوران اسی نمبر سے دوبارہ کال آئی اور اس شخص نے کہا کہ پیسے نہ دینے پر آپ کے بیٹے کو قتل کر دیا ہے اس کی لاش پہاڑوں میں پھنک دی ہے اٹھا کر لے جاو میری آئی جی پنجاب سیمت دیگر اعلی حکام سے اپیل ہے کہ میرے بیٹے کے اغواء کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے بازیاب کروایا جائے

Shares: