سنیئر گائنا کالوجسٹ و ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر آمنہ شاھد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال میں 32 سالہ خاتون کے پیٹ سے تقریبا دو گھنٹے کے پیچیدہ آپریشن کے بعد تقریبا ساڑھے 6 کلو وزنی رسولی نکال لی ہے.
شکرگڑھ کی رہائشی عابدہ زوجہ عرفان کا کہنا ہے کہ تقریبا سات سال سے اولاد جیسی رحمت سے محروم تھے، بہت سے ڈاکٹروں کو چیک کروایا لیکن کوئی آپریشن کرنے کو تیار نہ تھا.
ڈسٹرکٹ سرجن و گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر آمنہ شاھد نے بتایا کہ مریضہ کے پیٹ کے اندر خطرناک جان لیوا رسولی ہے، اللہ تعالی کے خاص کرم سے دو گھنٹے کے پیچیدہ آپریشن کے بعد مریضہ کے پیٹ سے تقریبا ساڑھے 6 کلو وزنی رسولی نکالی ہے، ایسے پیچیدہ آپریشن میں اللہ کا نام لیکر ایک چیلنج سمجھ کر کرتی ہوں، ضلع بھر کے غریب نادار مریضوں کے لئے وہ 24 گھنٹے کام کرتی ہیں.
مریضہ کے شوہر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر آمنہ شاھد پورے ضلع کے لئے باعث رحمت ہیں، جنہوں نے اپنی قابلیت اور تجربے سے میری بیوی کو نئی زندگی دی ہے ان شاءاللہ اب ہم اولاد جیسی نعمت سے بھی محروم نہیں رهیں گے.
محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال