معذور بچوں کا سرکاری ادارہ چھٹیوں کے باوجود کھولا جا رہا، والدین پریشان
باغی ٹی وی :سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے تمام سرکاری اور نجی اداروں کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے ، اور اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے، جو نجی سکول کھلے رہے ان کی رجسٹریشن معطل کردی ہے. لیکن اس کے باوجود بھی بعض ادارے بچوں کو بلا رہے ہیں. اسی طرح سپیشل بچوں کی تعلیم کا ادارہ آج بھی کھلا تھا اور اس نے بچوں کو ادراے میںبلا رکھا تھا .حکومتی آڑڈینینس کے باوجود” سینٹر فار آٹزم رہیبیلی ٹیشن اینڈ ٹریننگ سندھ "ادارے نے حکومتی آرڈی نینس کی خلاف ورزی کی ہے .
واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی تعطیلات کے حکم کے خلاف دوسرے روز کھلنے والے اسکولوں کی رجسٹریشن بھی معطل کردی۔
https://www.facebook.com/800386996742773/posts/2812288515552601/
خیال رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ بھر میں 2 سے 13 مارچ تک تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور نجی تعلیمی اداروں کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ اداروں کو بند رکھیں
تاہم شہر قائد میں کچھ اسکولز نے صوبائی حکومت کے حکم کے برخلاف پیر (2 مارچ) کو بھی اسکولز کھولنے کی کوشش کی جس پر ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 25 تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن معطل کردی تھی۔