ایرانی حکومت کا بےحجاب خواتین کی نگرانی کرنے کیلئے کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

0
42

تہران: ایرانی حکومت نے بےحجاب خواتین کی نگرانی کرنے کیلئے عوامی مقامات پر کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

باغی ٹی وی: روئٹرز کے مطابق ایرانی پولیس نےبیان جاری کیا ہے کہ لازمی ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کرنےوالی خواتین کی نگرانی کیلئے عوامی مقامات اورراستوں پر کیمرے نصب کیے جائیں گےتاکہ بے پردہ خواتین کی شناخت کرکے انہیں سزا دی جا سکےپولیس کے مطابق ایسی خواتین کی شناخت ہونے کے بعد، خلاف ورزی کرنے والوں کو نتائج کے بارے میں انتباہی ٹیکسٹ میسجز موصول ہوں گے –

چین نے تائیوان کے اطراف میں جنگی جہاز تعینات کر دیئے

عدلیہ کی میزان نیوز ایجنسی اور دیگر سرکاری میڈیا کے مطابق اس اقدام کا مقصد حجاب قانون کے خلاف مزاحمت کو روکنا ہے اس طرح کی مزاحمت ملک کی روحانی اساس کو کمزور کرتی ہے اور عدم تحفظ کو پھیلاتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ستمبر میں اخلاقی پولیس کی حراست میں ایک 22 سالہ کرد خاتون کی ہلاکت کے بعد سے ایرانی خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد اپنے حجاب کو ختم کررہی ہیں اور اس کے نتیجے میں متعدد خواتین کو گرفتار کیا جاچکا ہے جس میں ایران کے سابق مرحوم صدر اکبر ہاشمی کی بیٹی فائزہ ہاشمی بھی شامل ہیں مہسا امینی کو حجاب کے اصول کی خلاف ورزی کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔ سیکورٹی فورسز نے پرتشدد طریقے سے بغاوت کو کچل دیا۔

ہفتہ کے پولیس بیان میں کاروباری اداروں کے مالکان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے مستعد معائنے کے ساتھ معاشرتی اصولوں کی پابندی کی سنجیدگی سے نگرانی کریں-

ایرانی بحری جہاز سے 7 ارب 900 ہزار یمنی ریال مالیت کی منشیات برآمد

ایران کے اسلامی شرعی قانون کے تحت، جو 1979 کے انقلاب کے بعد نافذ کیا گیا تھا، خواتین کو اپنے بالوں کو ڈھانپنے اور لمبے ڈھیلے کپڑے پہننے کی پابند ہے تاکہ وہ اپنی شخصیت کو چھپا سکیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو عوامی سرزنش، جرمانے یا گرفتاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

30 مارچ کو وزارت داخلہ کے ایک بیان میں پردے کو "ایرانی قوم کی تہذیبی بنیادوں میں سے ایک” اور "اسلامی جمہوریہ کے عملی اصولوں میں سے ایک” قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس معاملے پر کوئی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

وزارت داخلہ نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ بے پردہ خواتین کا مقابلہ کریں۔ اس طرح کی ہدایات نے پچھلی دہائیوں میں سخت گیر لوگوں کو خواتین پر حملہ کرنے کی حوصلہ افزائی کی ہے پچھلے ہفتے ایک وائرل ویڈیو میں دکھایا گیاتھا کہ ایک شخص دکان میں دو بے پردہ خواتین پر دہی پھینک رہا ہے۔

برطانوی شاہی خاندان نے تحائف میں ملے گھوڑے بیچ دیئے

Leave a reply