چین نے تائیوان کے اطراف میں جنگی جہاز تعینات کر دیئے

0
38

چین نے تائیوان کے ارد گرد اپنے جنگی بیڑوں کو تعینات کرنا شروع کردیا ہے۔

باغی ٹی وی: بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بیجنگ کی جانب سے تائیوان کو بارہا تنبیہہ کرنے کے باوجود امریکی عہدیدار سے ملاقات کے بعد چین کی طرف سے جارحانہ ردعمل سامنے آنا شروع ہوگیا ہے چین نے تائیوان کی سرحد کے قریب اپنے جنگی بیڑوں کو تعینات کرنا شروع کردیا ہے۔

ایرانی بحری جہاز سے 7 ارب 900 ہزار یمنی ریال مالیت کی منشیات برآمد

تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا کہ تین چینی جنگی جہاز تائیوان کی سمندری حدود میں موجود ہیں جبکہ ایک لڑاکا طیارہ اور ایک آبدوز شکن ہیلی کاپٹر نے بھی تائیوان کے فضائی زون کو عبور کیاچین کا طیارہ بردار بحری جہاز تائیوان کے جنوب مشرقی پانیوں سے گزر کر مغربی بحر الکاہل کی طرف روانہ ہوا تھا جبکہ اس سے چند گھنٹے قبل ہی سائی کی امریکا میں میکارتھی سے ملاقات ہوئی تھی،۔

تائیوان کے صدرکا کہنا تھا کہ ان کی حکومت اپنے عوام کی آزادانہ اور جمہوری طرز زندگی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور ہم دونوں فریقوں کے درمیان امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے۔

سعودی عرب نے یمن کی جنگ ختم کرنے کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ تائیوان کے صدر سائی انگ وین اور امریکی ایوان کے اسپیکر کیون میکارتھی نے ملاقات کی تھی چین نے تائیوان کے صدر کو امریکی حکام سے ملاقات سے قبل بُرے نتائج سے خبردار کیا تھا اور کہا تھا کہ چین کو کمزور کرنے کیلئے یہ امریکا کی سازش ہے اور چین اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے مضبوط تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔

Leave a reply