منال خان پاکستانی اداکارہ ایمن کی بیٹی امل کے دوپٹے پر لکھے ان کی خالہ اور اداکارہ منال کی جانب سے پیار بھرے پیغام نے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں-

باغی ٹی وی : پاکستان کی جڑواں اداکار بہنوں منال اور ایمن میں دوستی اور پیار کے بارے میں تو سب جانتے ہیں لیکن جب سے منال خالہ بنی ہیں وہ اپنی ننھی بھانجی امل کے ساتھ اکثر اوقات کھیلتے اور وقت گزارنے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔

عید الضحیٰ کے موقع پر جہاں سب فنکاروں نے اپنے بچوں کے ساتھ خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پراپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں وہیں ایمن نے بھی اپنے شوہر ادکار منیب بٹ اور بیٹی امل کے ساتھ اپنی خوبصورت تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CDW49JGD5Dl/?igshid=stat73r9gcaz
https://www.instagram.com/p/CDYZZinDhQu/?igshid=14tn1heirwji8
ایمن کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کی بیٹی امل کے دوپٹے پر ’ خالہ کی جان ‘ دو بار لکھا ہوا ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا ۔

ایمن کی اس تصویر پر جہاں اداکارہ و ماڈل صدف کنول کی جانب سے بھی کمنٹ کیا گیا جبکہ ڈائریکٹر اریبہ حبیب نے بھی امل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اامل انہیں اتنی پیاری لگتی ہے کہ ایک دن اسے کڈنیپ کر لیں گی جس میں صدف نے امل کی تعریف کی وہیں صارفین کی طرف سے بھی اس تصویر کو خوب پسند کیا جا رہا ہے-


ایمن خان انسٹاگرام اسکرین شاٹس

عید کے موقع پر اداکاراؤں کے دلکش اور خوبصورت انداز

عثمان خالد بٹ کی دلچسپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کو عید کے موقع پر ایک ساتھ دیکھ کر مداح خوش ہو گئے

Shares: