پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، اسکرین رائٹر اور کوریوگرافر عثمان خالد بٹ کی مزاحیہ انداز میں لی گئیں دلچسپ سوشل میڈیا پر وائرل تصویروں نے مداحوں کے دل جیت لئے-

باغی ٹی وی : جہاں عید الضحیٰ کے موقع پر پاکستان کے شوبز ستارے اپنی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے شیئر کر رہے ہیں اور تعریفیں سمیٹ رہے وہیں عثمان خالد بٹ نے بھی عید پر لی گئی اپنی دو مزاحیہ تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہیں جو مداحوں کی دلچسپی کا باعث بن رہی ہیں-

عثمان خالد کی شئیر کی گئیں تصاویر میں ایک تصویر شدید خراب اور ہلی ہوئی آئی ہے جبکہ دوسری میں اُن کا چہرہ پھر بھی کچھ بہتر نظر آ رہا ہے تصاویر شیئر کرتے ہوئے عثمان نے لکھا کہ بیشتر اداکاروں کی عید کی تصاویر یوں لگتی ہیں جیسے وہ غیر مُلکی جریدے ووگ ایڈیٹوریل کے لئے لی گئیں ہیں۔


عثمان نے لکھا کہ جبکہ وہ تصاویر میں ایسے نظر آ رہے ہیں –

انہوں نے اپنی ایک تصویرکے بارے میں لکھا کہ جب بھی وہ دروازے کی گھنٹی سنتے ہیں توایسے نظر آ تے ہیں۔

عثمان خالد کی یہ تصاویر مداحوں کو خوب بھائیں اور انہوں نے اداکار کے اس انداز کو خوب سراہا اور تعریف کی ۔

عید کے موقع پر اداکاراؤں کے دلکش اور خوبصورت انداز

Shares: